فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Wednesday, March 20, 2019

وزیر اعظم کے احکامات، گیس صارفین کو رقوم کی واپسی کا عمل شروع

Gas

اسلام آباد: چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے سرپرست شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے احکامات کے بعد گیس کمپنیوں نے صارفین کو رقوم کی واپسی کا عمل شروع کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں اسلام آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز کے سرپرست کا کہنا تھا کہ سوئی ناردرن گیس کمپنی نے سوا گیارہ ہزار افراد کو پانچ کروڑ روپے واپس کر دئیے ہیں تاہم اس عمل کو تیز کرنے کی ضرورت ہے تاکہ عوام کو ان کا پیسہ جلد از جلد لوٹایا جا سکے اور وہ سکھ کا سانس لے سکیں۔

شاہد رشید بٹ نے مزید کہا کہ بین الاقوامی اداروں کے دباؤ پر گھریلو صارفین کے لئے گیس مہنگی کرنے سے عوام کی پریشانی میں اضافہ ہو گا، جو پہلے ہی روزمرہ کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ سے پریشان ہیں، گیس اور بجلی کی چوری مسلسل بڑھ رہی ہے، جس کا ملبہ عوام پر ڈالا جا رہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ دنوں گھریلو صارفین کے اضافی گیس کے بلوں کی رقم واپس کرنے کی ہدایت جاری کی تھی۔

وزیراعظم عمران خان نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے گیس کے اضافی بلوں کی رقم واپس کرنے کے لیے وزارتِ خزانہ کو 50 کروڑ روپے مختص کیے اور ہدایت کی تھی کہ صارفین کو رقم جلد از جلد واپس کی جائے۔

گیس صارفین کو اضافی ڈھائی ارب روپے واپس کیے جائیں گے، فواد چوہدری

بعد ازاں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ گیس بل میں اضافے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں، صارفین کو اضافی ڈھائی ارب روپے واپس کیے جائیں گے۔

The post وزیر اعظم کے احکامات، گیس صارفین کو رقوم کی واپسی کا عمل شروع appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2WcaSMD
via IFTTT

No comments:

Post a Comment