فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Sunday, March 3, 2019

جرمن سفیر مارٹن کوبلر کی سوہن حلوہ بنانے کی تصویر وائرل

اسلام آباد: پاکستان میں تعینات جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر کی سوہن حلوہ بنانے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق سیاحت کے شوقین اور پاکستان کا مثبت چہرہ متعارف کرانے میں پیش پیش رہنے والے جرمن سفیر مارٹن کوبلر کی سوہن حلوہ بنانے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جرمنی سفیر نے لکھا کہ ’جلد ہی ریٹائرمنٹ پر جارہا ہوں کیوں نہ متبادل پلان کی منصوبہ بندی کروں، کیوں نہ سوہن حلوہ بنانے میں مدد کروں‘۔

دنیا پور کے علاقے مخدوم عالی میں حلوے کی دکان سے حال ہی میں تصاویر لی گئیں، جرمن سفیر نے سوہن حلوہ بناتے ہوئے سیلفی بھی لی۔

مزید پڑھیں: جرمن سفیر مارٹن کوبلر اسلام آباد کی پناہ گاہ پہنچ گئے، حکومتی اقدامات کی تعریف

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ جرمن سفیر مارٹن کوبلر اسلام آباد کی پناہ گاہ پہنچے تھے اور بے گھر افراد کے لیے حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات کو سراہا تھا۔

مارٹن کوبلر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں پناہ گاہ دیکھنے گیا، یہاں کے اسٹاف کا کام قابل تعریف ہے لیکن ایسے بہت سے لوگوں کو دیکھ کر دکھ ہوا جو کھانا خرید نہیں سکتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مارٹن کوبلر نے بے گھر افراد کے ساتھ کھانا کھانے کی تصاویر شیئر کی تھیں۔

The post جرمن سفیر مارٹن کوبلر کی سوہن حلوہ بنانے کی تصویر وائرل appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2VBy46X
via IFTTT

No comments:

Post a Comment