فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Friday, March 22, 2019

مہاتیرمحمد کو پاکستان کے اعلیٰ ترین ایوارڈ نشانِ پاکستان سےنواز دیا گیا

اسلام آباد: ملیشیا کے وزیر اعظم مہاتیرمحمد کو پاکستان کے اعلیٰ ترین ایوارڈ نشانِ پاکستان سے نواز دیا گیا.

تفصیلات کے مطابق آج ملیشین وزیراعظم مہاتیرمحمد کےاعزازمیں ایوان صدرمیں خصوصی تقریب ہوئی، جس میں وزیراعظم پاکستان سمیت اعلیٰ‌ سول و عسکری قیادت نے شرکت کی.

اس اہم تقریب میں وفاقی وزرا، ارکان پارلیمنٹ ا و دیگرمعزز مہمان بھی شریک ہوئے. اس موقع پر صدرعارف علوی نے مہاتیرمحمد کو نشان پاکستان کے اعزاز سے نوازا.

یاد رہے کہ 18 فروری 2019 کو صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو نشانِ پاکستان سے نوازا تھا، یہ مملکت کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ہے، اورشہزادہ محمد یہ اعزاز حاصل کرنے والے 23 غیر ملکی تھے.

خیال رہے کہ آج ملیشین وزیر اعظم نے بزنس کانفرنس سے خصوصی خطاب کیا تھا.

مزید پڑھیں: ملیشیا کا پاکستان میں گاڑیوں کا پلانٹ لگانے کا اعلان

وزیر اعظم ملیشیا نے کہا کہ دورہ پاکستان کا مقصد فقط بہتر تعلقات نہیں، بلکہ کاروباری روابط بھی بڑھانا ہے، پیسہ حکومت نہیں عوام اور سرمایہ کار کےذریعے بنایا جاتاہے، عوام کے پاس روزگار ہوگا تو وہ حکومت کو ٹیکس ادا کرسکیں گے۔ بزنس کانفرنس کےانعقادپرپاکستان کے شکرگزار ہیں.

وزیر اعظم مہاتیر محمد سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے خطاب کیا، جس میں‌ انھوں نے ملیشین ماڈل کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہم ملیشیا کے تجربے سے استفادے کے خواہاں ہیں.

The post مہاتیرمحمد کو پاکستان کے اعلیٰ ترین ایوارڈ نشانِ پاکستان سےنواز دیا گیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2FtnZDI
via IFTTT

No comments:

Post a Comment