فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Thursday, March 21, 2019

مودی کی ریٹنگ نیچے جارہی ہے، بھارتی الیکشن تک ہمیں چوکنا رہنا چاہیے: وزیر اعظم

Imran Khan

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت کےالیکشن تک خطرہ ہے،پاکستان کوتیار رہنا چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے اخبارات کے ایڈیٹرز اور مالکان سے ملاقات کے موقع پر کیا، انھوں نے کہا کہ مودی کی ریٹنگ نیچے جارہی ہے، ہمیں چوکنا رہنا چاہیے۔

وزیراعظم نے کہا کہ عثمان بزدارمڈل کلاس سے آئے ہیں، لیڈر مینوفیکچرہوکر نہیں آتے، حکومت سنبھالی توسب سے بڑا چیلنج ملکی معیشت تھا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بڑامسئلہ ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانا تھا، شروع میں آئی ایم ایف نے سخت شرائط لگائیں، اب معاملات کنٹرول میں ہیں، شہبازشریف نےوزیراعظم کےطیارے پر35 کروڑ روپے خرچہ کیا، میں نے طیارے پر صرف22 لاکھ خرچ کیے، وہ بھی سرکاری منصوبوں کےافتتاح کے لئے صرف ہوئے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان سے ایک لاکھ ورکرز قطر جائیں گے، آئندہ3ہفتوں میں ملک کیلئے اچھی خبرآئےگی، اسی اچھی خبرکی بنیاد پرملکی مسائل حل ہوں گے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان ملائیشین وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیرمحمد کا استقبال کریں گے

ایک سوال کے جواب میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ نومبر بہت دور ہے، جنرل باجوہ کو توسیع دینے سے متعلق نہیں سوچا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل پلوامہ حملہ کو بنیاد کر بنا کر بھارتی نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی اور مدرسے کو نشانے بنانے کا جھوٹا پروپیگنڈا کیا، البتہ بعد میں بھارتی پائلٹ کی گرفتاری کے بعد بھارتی کی جنگی جنون خاک میں مل گیا تھا۔

The post مودی کی ریٹنگ نیچے جارہی ہے، بھارتی الیکشن تک ہمیں چوکنا رہنا چاہیے: وزیر اعظم appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2ujnVzV
via IFTTT

No comments:

Post a Comment