فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Thursday, March 21, 2019

ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹرمہاتیرمحمد کے اعزاز میں گارڈآف آنر

اسلام آباد : ملائیشیاکے وزیراعظم ڈاکٹرمہاتیرمحمدکے اعزاز میں میں گارڈآف آنر پیش کیا گیا، دونوں وزرائےاعظم ون آن ون ملاقات کریں گے جبکہ وفودکی سطح پرمذاکرات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ملائیشین وزیراعظم ڈاکٹرمہاتیرمحمد کے اعزازمیں سرکاری تقریب کاانعقاد کیا گیا ، اس سلسلے میں ڈاکٹرمہاتیرمحمد وزیراعظم ہاؤس
پہنچے، جہاں وزیراعظم عمران خان نے اپنے ہم منصب کااستقبال کیا۔

ڈاکٹرمہاتیرمحمد کے اعزازمیں گارڈآف آنر پیش کیا گیا اور وزیراعظم ہاؤس میں دونوں ممالک کےقومی ترانوں کی دھنیں بجائی گئی، جس کے بعد ملائیشیا کے وزیراعظم نے گارڈآف آنر کا معائنہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان نےوفاقی وزرااورسرکاری حکام سےمعززمہمان کاتعارف کرایا جبکہ عمران خان کابھی ملائیشیاکےوفدسےتعارف کرایاگیا، جس کے بعد ملائیشیاکےوزیراعظم ڈاکٹرمہاتیرمحمدنےوزیراعظم ہاؤس میں پودا لگایا۔

وزیراعظم عمران خان کی ملائیشین وزیراعظم ڈاکٹرمہاتیرمحمد سے ون آن ون ملاقات ہوگی اور وفودکی سطح پر بھی مذاکرات ہوں گے جس میں معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان ملائیشین ہم منصب کو ظہرانہ بھی دیں گے

ڈاکٹرمہاتیرمحمدیوم پاکستان کی تقریب میں کل بطورمہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

صدرمملکت عارف علوی آج ملائیشین وزیر اعظم کےاعزاز میں اعشائیہ دیں گے۔صدر مملکت عارف علوی ملائیشین وزیراعظم کو “نشان پاکستان” ایوارڈ پیش کریں گے

The post ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹرمہاتیرمحمد کے اعزاز میں گارڈآف آنر appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2UOuGpd
via IFTTT

No comments:

Post a Comment