فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Friday, April 5, 2019

وزیراعظم رواں ماہ بلوچستان میں 1لاکھ 10ہزار فلیٹ تعمیر کرنے کے منصوبے کا افتتاح کریں گے

کوئٹہ : وزیراعظم عمران خان رواں ماہ بلوچستان میں 1لاکھ 10ہزار فلیٹ تعمیر کرنے کے منصوبے کا افتتاح کریں گے، جس میں کوئٹہ اورگوادر سمیت دیگر علاقوں میں تعمیرات کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان رواں ماہ بلوچستان کے دو شہروں کوئٹہ اور گوادر میں میں نیا پاکستان ہاوسنگ منصوبے کے تحت 1لاکھ 10ہزار فلیٹ تعمیر کرنے کے منصوبے کا افتتاح کریں گے۔

ذرائع نے بتایا نیا پاکستان ہاﺅسنگ منصوبے کے پہلے مرحلے میں حکومت بلوچستان اور اور منسٹری آف ہاﺅسنگ کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر جلد ہی دستخط کئے جائیں گے، جس کے تحت کوئٹہ کے علاقے وحدت کالونی میں 5ہزار فلیٹ ،گوادر میں 55ہزار فلیٹ ،اور فشر کالونی میں 54ہزار فلیٹ سمیت دےگر علاقوں میں تعمیرات کی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاﺅسنگ منصوبے پر پیش رفت پر اطمینا ن کااظہار کرتے ہوئے کہا اس منصوبے سے گھروں کی کمی پر کرنے کے ساتھ ساتھ ملکی معشیت کو بھی فروغ ملے گا۔

وزیراعظم نے منصوبے میں زیادہ سے زیادہ مقامی افراد کی شمولیت یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں :   وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ میں مختلف میگا پراجیکٹس کا افتتاح کردیا

یاد رہے چند روز قبلوزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ میں مختلف میگا پراجیکٹس کارڈیک سینٹراورکوئٹہ ژوب موٹروے کا افتتاح کیا تھا  ، منصوبے پاک فوج اورصوبائی حکومت کے تعاون سے مکمل کیےگئے۔

خوشحال بلوچستان پروگرام کے تحت کوئٹہ میں ہیلتھ کمپلکس قائم ہوگا، ہیلتھ کمپلیکس کیلئے متحدہ عرب امارات معاونت کررہا ہے جبکہ  کوئٹہ ژوب موٹروے سی پیک منصوبے کا اہم حصہ ہے۔

بعد ازاں وزیراعظم نے گوادر مٰیں انٹر نیشنل ایئرپورٹ کا بھی سنگ بنیاد رکھاتھا ، گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کا اہم منصوبہ قرار دیا جارہا ہے ۔

The post وزیراعظم رواں ماہ بلوچستان میں 1لاکھ 10ہزار فلیٹ تعمیر کرنے کے منصوبے کا افتتاح کریں گے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2CWoaWq
via IFTTT

No comments:

Post a Comment