فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Sunday, April 7, 2019

شیخ رشید کا ٹرین انجن آتش زدگی میں جاں بحق اسٹنٹ ڈرائیور کے اہل خانہ کے لیے 10 لاکھ روپے کا اعلان

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کراچی سٹی اسٹیشن پر ایک انجن میں آگ لگنے کے واقعے میں جاں بحق اسسٹنٹ ڈرائیور کے اہل خانہ کے لیے دس لاکھ روپے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی لوکو شیڈ حادثے پر وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق اسسٹنٹ ڈرائیور کے اہل خانہ کے لیے 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کر دیا۔

شیخ رشید نے کہا کہ آتش زدگی کے حادثے میں اسسٹنٹ ڈرائیور راشد کی موت پر انھیں دلی افسوس ہوا ہے۔

وزیر ریلوے نے حادثے میں زخمی ہونے والے ڈرائیور کے لیے بھی 5 لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کیا، انھوں نے کہا کہ زخمی ڈرائیور کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:  کراچی:‌ انجن میں آتشزدگی، اسسٹنٹ ڈرائیور جھلس کر جاں بحق

وزیر ریلوے شیخ رشید نے متعلقہ حکام کو متاثرہ خاندان کی مکمل دیکھ بھال کی ہدایت بھی کر دی ہے۔

خیال رہے کہ آج سٹی ریلوے اسٹیشن کراچی میں ٹرین کے انجن میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی، جس کے باعث ریلوے کے دو ملازمین جھلس گئے، اسسٹنٹ ڈرائیور ارشد رحمان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے جب کہ ڈپٹی ڈرائیور نعیم کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

ریلوے حکام نے پیش آنے والے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ کو تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، ذرایع کے مطابق غفلت برتنے والے ملازم کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

The post شیخ رشید کا ٹرین انجن آتش زدگی میں جاں بحق اسٹنٹ ڈرائیور کے اہل خانہ کے لیے 10 لاکھ روپے کا اعلان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2OYhoo8
via IFTTT

No comments:

Post a Comment