فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Sunday, April 28, 2019

رمضان شوگرملزاورآشیانہ ہاؤسنگ کیس کی سماعت11 مئی تک ملتوی

Ramzan Sugar Mills

لاہور: احتساب عدالت میں رمضان شوگرملز اور آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس کی سماعت 11 مئی تک ملتوی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کے خلاف آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اور رمضان شوگرملز کیس کی سماعت ہوئی۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف عدالت میں پیش نہ ہوئے ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

شہبازشریف کے وکیل کی جانب سے ایک روز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس میں گواہان کو بیانات قلمبند کرنے کے لیے طلب کیا تھا۔

حمزہ شہبازکی احتساب عدالت پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے اور غیر متعلقہ افراد کو عدالت جانے سے روکا گیا۔

بعدازاں احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز اور آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس کی سماعت جج نجم الحسن بخاری کی رخصت کے باعث 11 مئی تک کے لیے ملتوی کردی۔

The post رمضان شوگرملزاورآشیانہ ہاؤسنگ کیس کی سماعت11 مئی تک ملتوی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2V2M39L
via IFTTT

No comments:

Post a Comment