فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Monday, April 8, 2019

بھارت نے ایف 16 گرائے تو ثبوت کیوں نہیں دیتا: ڈی جی آئی ایس پی آر کا رد عمل

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارت نے ایف 16 گرائے تو ثبوت کیوں نہیں دیتا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بار بار بولنے سے جھوٹ سچ نہیں بن جاتا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹر پر اپنے رد عمل میں کہا کہ بھارتی ایئر فورس کہتی ہے کہ اس نے ایف 16 گرائے، اگر ایف سولہ گرائے تو اس کا ثبوت کیوں سامنے نہیں لاتے۔

آصف غفور کا کہنا تھا کہ بھارتی نقصان پر پاکستان کی خاموشی کو نظر انداز نہ کیا جائے، پاکستان نے سچ پر بھی کبھی ڈھول نہیں بجائے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ سچ یہ ہے کہ پاک فضائیہ نے 2 بھارتی طیارے مار گرائے، اور گرائے گئے بھارتی طیارے کا ملبہ دنیا نے زمین پر بکھرا دیکھا۔

یاد رہے کہ پانچ اپریل کو ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بھارتی میزائلوں کی تصویر بھی پوسٹ کر کے بھارتی دعوؤں کی قلعی کھول دی تھی۔

بھارتی ایئرفورس نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کے مگ 21 نے پاکستانی شاہینوں کا شکار بننے سے قبل ایف 16 مار گرایا تھا، آئی ایس پی آر نے بھارتی طیارے کے ملبے سے ملنے والے میزائلوں کے وہ ہیڈز دکھا دیے جو درست حالت میں تھے۔

The post بھارت نے ایف 16 گرائے تو ثبوت کیوں نہیں دیتا: ڈی جی آئی ایس پی آر کا رد عمل appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2UCPaV9
via IFTTT

No comments:

Post a Comment