فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Sunday, April 28, 2019

انڈونیشیا میں سیلاب سے 17 افراد ہلاک

Indonesia

جکارتہ: انڈونیشیا میں سیلاب نے تباہی مچادی، نظام زندگی درہم برہم ہوگیا، 17 افراد ہلاک جبکہ ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے صوبہ بینگکولو کے 9 اضلاع میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 17 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

انڈونیشین حکام کے مطابق متاثرین کے لیے پناہ گاہوں کا انتظام کیا گیا ہے جہاں تقریباََ 13 ہزار متاثرین کو رکھا گیا ہے جبکہ امدادی کارکن متاثرہ علاقوں تک پہنچنے کے لیے کشتیوں کی مدد سے کوششوں میں مصروف ہیں۔

خیال رہے کہ انڈونیشیا میں میں مون سون سیزن میں لینڈ سلائیڈنگ اور بارشوں سے سیلاب معمول ہے جہاں اکتوبر سے اپریل کے دوران شدید بارشیں ہوتی ہیں۔

انڈونیشیا دنیا کے ان چند ممالک میں سے ایک ہے جو اکثر تباہ کن زلزلوں، سیلاب اور سونامی کی زد میں رہتے ہیں۔

انڈونیشیا میں سیلاب نے تباہی مچادی، ہلاکتوں کی تعداد 88 ہوگئی

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ مشرقی صوبے پاپوا میں سیلاب کے نتیجے میں 88 افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ 70 افراد زخمی اور 15 لاپتہ ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر کے اختتام پر انڈونیشیا کے آبنائے سنڈا میں سونامی کی لہریں ساحل سے ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 429 افراد ہلاک اور 1600 زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

The post انڈونیشیا میں سیلاب سے 17 افراد ہلاک appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2W6RgtP
via IFTTT

No comments:

Post a Comment