پشاور: اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ ہم 18 ویں ترمیم کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اسفند یار ولی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کہتے کچھ ہیں اور کرتے کچھ ہیں.
سوشل میڈیا چلانے اورحکومت چلانے میں بہت فرق ہے، یہ الگ معاملہ ہے
سینئر سیاست داں نے کہا کہ سوشل میڈیا چلانے اورحکومت چلانے میں بہت فرق ہے، یہ الگ معاملہ ہے.
اسفند یار ولی نے کہا کہ وزیراعظم نے آج تک احتساب کے علاوہ دوسری بات نہیں کی، حکومت کی بات احتساب سے شروع اور 18 ویں ترمیم پرختم ہوتی ہے.
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو50 لاکھ گھر کا منصوبہ وزیرستان سےشروع کرنا چاہیے، اس ضمن میں کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی.
مزید پڑھیں: اٹھارویں ترمیم ختم کرنے کے لیے مجھ پر کیسز بنائے جارہے ہیں، آصف زرداری
خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان اپنی متعدد تقاریر میں 18 ویں ترمیم کو تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں. وزیر اعظم عمران خان نے موقف اختیار کیا تھا کہ اس ترمیم کے باعث وفاق کھنگال ہوگیا.
صوبائی وزیر فیصل واوڈا بھی اپنے متعدد بیانات میں اس ترمیم پر تنقید کرتے ہوئے اسے کے خاتمے کا مطالبہ کر چکے ہیں، دوسری جانب آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ان کے خلاف مقدمات کا مقصد 18 ویں ترمیم کا خاتمہ ہے.
The post 18 ویں ترمیم کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے: اسفند یار ولی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2KlfdvY
via IFTTT
No comments:
Post a Comment