فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Wednesday, April 10, 2019

امریکا نے شہریوں کو پاکستان بھارت سمیت 35 ممالک کے سفر سے خبردار کردیا

واشنگٹن: امریکا نے اپنے شہریوں کو پاکستان بھارت سمیت 35 ممالک کے سفر سے خبردار کردیا، سفری انتباہ میں افغانستان، ترکی، چین اور ایران بھی شامل ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا نے اپنے شہریوں کو پاکستان بھارت سمیت 35 ممالک کے سفر سے خبردار کیا ہے، سفری اتباہ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی میں امریکی شہری جنسی تشدد، جرائم اور دہشت گردی کا نشانہ بن سکتے ہیں۔

امریکی ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ امریکی شہری خیبرپختونخوا اور بلوچستان نہ جائیں، امریکا نے آزاد کشمیر اور پاک بھارت سرحد کو بھی نوگو ایریا قرار دیا ہے۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ پاکستان، بھارت ممکنہ سرحدی کشیدگی کے خدشات ہیں، امریکی شہری پاک بھارت سرحدی علاقوں سے دور رہیں۔

مزید پڑھیں: دہشت گردی کا خدشہ، امریکا کا شہروں کو یورپ نہ جانے کا انتباہ

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں کسی بھی ممکنہ دہشت گردی کے خطرات موجود ہیں، امریکی شہری پہلگام، سری نگر جیسے علاقوں میں نہ جائیں۔

امریکی محکمہ خارجہ نے جن ممالک کے سفر سے شہریوں کو خبردار کیا ہے ان میں افغانستان، الجیریا، روس، ترکی، یمن، وینیز ویلا، کینیا، لبنان، میکسیکو، فلپائن، یوکرین، نائیجیریا عراق ودیگر شامل ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی انتباہ ایک ایسے موقع پر جاری ہوا ہے جب پاکستان اور بھارت کے درمیان حالات کشیدہ ہیں، بھارت کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزی جاری ہے۔

یاد رہے کہ دو سال قبل امریکی حکام نے کرسمس اور نئے سال کے موقع پر دہشت گردی کے ممکنہ خدشے کے پیش نظر اپنے شہریوں کو یورپ نہ جانے کا انتباہ جاری کیا تھا۔

The post امریکا نے شہریوں کو پاکستان بھارت سمیت 35 ممالک کے سفر سے خبردار کردیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2Iq1Fg4
via IFTTT

No comments:

Post a Comment