کراچی: شہرِ قائد کے علاقے نصرت بھٹو کالونی میں افسوس ناک حادثہ پیش آیا، نالے میں گرنے والے تین بچے اسپتال میں دم توڑ گئے۔
تفصیلات کے مطابق نصرت بھٹو کالونی میں ایک نالے میں چار بچے گر گئے تھے، جن میں سے تین بچوں کو ریسکیو عملے نے نکال کر تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا تھا۔
تاہم تینوں بچوں کو کوشش کے با وجود بچایا نہیں جا سکا اور وہ اسپتال میں دم توڑ گئے۔
دوسری طرف ریسکیو عملہ چوتھے بچے کو تلاش کر رہی ہے، تاہم عملے کے پاس ایمرجنسی لائٹس ہی موجود نہیں ہیں، روشنی نہ ہونے کی وجہ سے تلاش میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
نالے میں گرنے والے چوتھے بچے کی تلاش میڈیا کیمروں کی لائٹس کی مدد سے کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: جلاد صفت مالکن کا کم سن ملازمہ پر وحشیانہ تشدد
خیال رہے کہ کراچی میں سیوریج کے نالوں میں آئے دن بچے گرنے کے واقعات رو نما ہو رہے ہیں، جن کے تدارک کے لیے شہری انتظامیہ نے تاحال کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے۔
ماضی میں ایسے کئی افسوس ناک واقعات رو نما ہوئے جن میں معصوم بچے نالوں میں گرنے کے بعد جاں بحق ہوئے اور اس کی خبریں میڈیا میں بریکنگ نیوز کے طور پر چلائی گئیں لیکن اس کے باوجود ان نالوں کو محفوظ نہیں بنایا گیا۔
The post کراچی: نالے میں گرنے والے 3 بچے دم توڑ گئے، ایک بچے کی تلاش جاری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2X0KIgt
via IFTTT
No comments:
Post a Comment