فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Saturday, April 27, 2019

48 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزے میں نرمی، نئی ویزا پالیسی جاری

اسلام آباد :حکومت نے نئی ویزا پالیسی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ، جس کے مطابق 48 ممالک کےشہریوں کےلیےویزےمیں نرمی کی جائے گی، نئی پالیسی کا اطلاق 15 اپریل سے شروع کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے نئی ویزا پالیسی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے ، جس کے تحت 48 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزے میں نرمی کی جائے گی، نئی پالیسی کے تحت ابتدائی طور پر 3ماہ کا ویزادیا جائے گا۔

ان ممالک میں ایران، ملائیشیا، روس ، ترکی ، چین ،سری لنکا،آسٹریلیا، ڈنمارک، برازیل اور جرمنی شامل ہیں جبکہ بھارت ، امریکا، برطانیہ
اور افغانستان فہرست میں شامل نہیں۔

نئی پالیسی کا اطلاق 15 اپریل سے شروع کردیا گیا ہے، جس سے 48ممالک کے شہریوں کو ائیرپورٹ پر ہی ویزے کی سہولت میسر ہوگی جبکہ 48 ممالک میں سے 12 ممالک کے سفارتکاروں کو بھی یہ سہولت دستیاب ہیں۔

نئی ویزا پالیسی کے تحت 31 ممالک کے سفارتکار اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز فائدہ اٹھاسکتے ہیں جبکہ 5 ممالک کے شہری عام پاسپورٹ پر نرمی سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔

یاد رہے 14 مارچ کو  وزیر اعظم عمران خان نے نئی ویزا پالیسی کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت پہلے مرحلے میں 5 ممالک کے شہریوں کو ای ویزا ملیں گے، جن میں برطانیہ، چین، ترکی، ملائیشیا اور یواے ای کے شہریوں کو سہولت میسر ہوگی جب کہ پچاس ممالک کے شہریوں کو آن ارائیول ویزا جاری کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں :  وزیراعظم نے آن لائن ویزا سروس کا افتتاح کر دیا

حکومت پاکستان کی جانب سےویزا فیس میں بھی کمی کی گئی تھی۔

واضح رہے جنوری کے آخر میں حکومت نے سیاحوں کے لیے نئی ویزا پالیسی کا اعلان کیا تھا ، جس کے تحت پچاس ممالک کے سیاحوں کو آن آرائیول اور 175 کو ای ویزا سہولت فراہم کی جائے گی۔

اس سے قبل کہ 13 جنوری 2019 وفاقی وزیرِ اطلاعات نے کہا تھا کہ حکومت ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے 66 ممالک کے لیے پاکستان کا ویزا ختم کر رہی ہے، تاکہ ان ممالک سے لوگ آئیں اور پاکستان میں منعقد ہونے والے فیسٹیولز کو انجوائے کریں۔

بعد ازاں حکومت پاکستان نے 97 ممالک کے لیے ویزا شرائط نرم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

The post 48 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزے میں نرمی، نئی ویزا پالیسی جاری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2PuYLbo
via IFTTT

No comments:

Post a Comment