فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Wednesday, April 24, 2019

نیپرا نے بجلی 4 پیسے فی یونٹ سستی کردی

اسلام آباد : نیپرا نے بجلی 4 پیسے فی یونٹ سستی کردی ، جس سے صارفین کو 28 کروڑ روپےکاریلیف ملے گا، فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں 4 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی، جس سے صارفین کو 28 کروڑ روپے کا فائدہ پہنچے گا، بجلی مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کی گئی ہے۔

سی پی پی اے کے مطابق مارچ میں کوئلے سے بجلی کی پیداوار لاگت 6 روپے 97 پیسے جبکہ فرنس آئل سے بجلی کی پیداواری لاگت 11 روپے 35 پیسے فی یونٹ رہی۔

گیس سے پیداواری لاگت 5روپے 76 پیسے، ایل این جی سے 9 روپ 84 پیسے فی یونٹ رہی جبکہ نیوکلیئر بجلی کی پیداوار لاگت ایک روپیہ ایک پیسہ فی یونٹ رہی۔

مزید پڑھیں :  نیپرا نے بجلی کی قیمت میں81 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا

سی پی پی اے کے مطابق مارچ کے لیے بجلی کی ریفرنس پرائس 4روپے 99 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی، ریفرنس پرائس کے مقابلے میں پیداواری لاگت 5روپے 15پیسے فی یونٹ رہی ۔

نیپرا کا کہنا ہے صارفین کو ریلیف آئندہ ماہ کے بلوں میں ملے گا، فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا، حکومت نے قیمت میں 16 پیسے اضافے کی درخواست دی تھی۔

یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میںنیپرا نے بجلی کی قیمت میں 81 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا تھا  اور بجلی مہنگی ہونے سے صارفین پر 5ارب 2 کروڑ کا اضافی بوجھ پڑا، اضافہ فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیاگیا تھا۔

اس سے قبل فروری میں نیپرا نے بجلی ایک روپے 80 پیسے فی یونٹ مہنگی کی تھی، جس کے باعث صارفین پر آئندہ ماہ 13 ارب 50 کروڑ روپے کا بوجھ پڑا تھا، اضافہ جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں کیا گیاتھا۔

جنوری میں بھی نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی فی یونٹ قیمتوں میں 57 پیسے اضافے کی منظوری دی تھی ،  اضافے کی منظوری دسمبر 2018 کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی تھی ۔

The post نیپرا نے بجلی 4 پیسے فی یونٹ سستی کردی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2XFikk5
via IFTTT

No comments:

Post a Comment