فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Sunday, April 7, 2019

پاکستان پوسٹ کی زبردست سروس، 50 ممالک میں سامان کی ترسیل 72 گھنٹوں میں ممکن ہوگی

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ پاکستان پوسٹ کی 7 ممالک کے لیے متعارف کرائی گئی سروس کامیاب رہی اب ہم اس کا دائرہ پوری دنیا تک وسیع کرنے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان پوسٹ کل سے ای ایم ایس پلس سروس کا آغاز کرے گی جس کے تحت 72 گھنٹوں کے دوران ہی 50 ممالک تک سامان کی ترسیل ممکن ہوگی۔

 اُن کا کہنا تھا کہ ای ایم ایس پلس سروس کی سہولت سے امریکا، کینیڈ اور آسٹریلیا سمیت دیگر ممالک میں سامان کی ترسیل 72 گھنٹوں میں ہوجائے گی جبکہ دیگر کمپنیوں کے مقابلے میں اخراجات بھی کم آئیں گے۔

مزید پڑھیں: جرمن سفیر کی مراد سعید سے ملاقات، پاکستان پوسٹ کی کارکردگی کو سراہا

وفاقی وزیر نے آگاہ کیا کہ 72 گھنٹوں میں سعودی عرب ، یو اے ای ، برطانیہ اور جاپان سمیت 55 ممالک میں سامان کی ترسیل بھی ممکن ہوگی، نادرا کے ساتھ پاکستان پوسٹ فرنچائز کی سروسز پیر سےفعال ہو جائیں گی۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ نئی سروس سے برآمدات، ای کامرس اور آن لائن بزنس کوفروغ ملےگا جبکہ چند ماہ میں فرنچائزز کی تعداد 15ہزار سے بڑھ جانےکےامکانات روشن ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نادرا اور پاکستان پوسٹ کے درمیان معاہدہ

یاد رہے کہ پاکستان پوسٹ آفس کی جانب سے 7 ممالک کے لیے سروس متعارف کرائی گئی تھی جسے لوگوں نے بہت پسند کیا اور بالخصوص جرمن سفیر مارٹن کوبلر تو اس کے متعرف بھی نکلے، انہوں نے پاکستان پوسٹ کے ذریعے ہی اپنے اہل خانہ کو سامان ارسال کیا۔

The post پاکستان پوسٹ کی زبردست سروس، 50 ممالک میں سامان کی ترسیل 72 گھنٹوں میں ممکن ہوگی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2D3iLgf
via IFTTT

No comments:

Post a Comment