فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Wednesday, April 24, 2019

ماڈل کورٹس کی تیز ترین سماعت جاری، ایک دن میں 71 مقدمات کا فیصلہ

116ماڈل کورٹس

راولپنڈی : ملک بھر میں116ماڈل کورٹس نے آج مجموعی طور پر71مقدمات کا فیصلہ سنا دیا، دو مجرمان کو سزائے موت،جبکہ دو کو عمر قید کی سزا سنائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سائلین کو جلد از جلد انصاف کی فراہمی کیلئے پاکستان کی ماڈل کورٹس میں مقدمات کی تیز ترین سماعت کا سلسلہ تاحال جاری رکھا ہوا ہے، اس سلسلے میں116ماڈل عدالتوں نے آج کے دن مجموعی طور پر71مقدمات نمٹا دیئے۔

اس حوالے سے ڈی جی ماڈل کورٹس کا کہنا ہے کہ عدالتوں نے قتل کے18اور منشیات کے53مقدمات کے فیصلے سنائے، اس موقع پر کل573گواہان کے بیانات قلمبند کئے گئے۔

تمام ثبوتوں اور گواہان کو سننے کے بعد ججوں نے دو مجرمان کو سزائے موت اور دو کو عمر قید کی سزا سنائی، مجموعی طور پر مجرموں کو56سال9 ماہ5دن قید کی سزا سنائی گئی، اسی طرح مجرموں پر1960200روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

یاد رہے کہ چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے ایک کیس میں ریمارکس دیئے تھے کہ 22 کروڑ آبادی کے لیے صرف 3ہزارججزہیں، ججز کی آسامیاں پر کی جائیں تو زیرالتواء مقدمات ایک دوسال میں ختم ہوجائیں گے، زیرالتوا مقدمات کا طعنہ عدالتوں کو دیا جاتا ہے جبکہ قصور وار عدالتیں نہیں کوئی اور ہے۔

The post ماڈل کورٹس کی تیز ترین سماعت جاری، ایک دن میں 71 مقدمات کا فیصلہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2vjwL1d
via IFTTT

No comments:

Post a Comment