فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Tuesday, April 23, 2019

پاک بحریہ کا سمندر سے سمندر اور سمندر سے زمین پر مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ

کراچی:  پاک بحریہ نے میزائل فائرنگ کا کامیاب تجربہ کیا، یہ تجربہ شمالی بحیرہ عرب میں کیا گیا.

ترجمان پاک بحریہ کے  مطابق شمالی بحیرہ عرب میں سمندر سے سمندر اور سمندر سے زمین پر مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس چیف نیول اسٹاف نے میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیا، وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے پی این ایس معاون سے مشاہدہ کیا.

بحریہ کے فاسٹ اٹیک کرافٹ نے سطح سمندر سے زمین پرمیزائل فائر کیا، مقامی سطح پر تیارمیزائل نے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا.

میزائل سمندرسے سمندر اور سمندرسے زمین پر مار کی صلاحیت رکھتا ہے، تجربہ پاکستان کی جدید اسلحہ سازی کی استعداد کاثبوت ہے.

مزید پڑھیں: ساحلی علاقوں میں پاک بحریہ کی شجر کاری مہم کا آغاز

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یہ تجربہ پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے، وائس چیف آف نیول اسٹاف نے آپریشنل تیاریوں پراطمینان کا اظہار کیا.

ترجمان بحریہ کے مطابق اس موقع پر وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے انجینئرزاور ریسرچرز کی خدمات کو سراہا.

The post پاک بحریہ کا سمندر سے سمندر اور سمندر سے زمین پر مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2IDh1yT
via IFTTT

No comments:

Post a Comment