فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Saturday, April 6, 2019

فیصل آباد : فائرنگ کرنے والے وکلاء کیخلاف پنجاب بار کونسل کی سخت کارروائی

پنجاب بارکونسل

فیصل آباد : پنجاب بارکونسل نے ضلع کچہری میں گزشتہ دنوں وکلاء  گروپوں کے مسلح تصادم کا نوٹس لیتے ہوئے فائرنگ میں ملوث وکلاء کا لائسنس معطل کرتے ہوئے انہیں پریکٹس سے بھی روک دیا، بارکونسل نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں تین اپریل کو ہونے والے وکلاء کے دوگروپوں میں تصادم کا پنجاب بارکونسل نے سختی سے نوٹس لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب بارکونسل نے گزشتہ روز فائرنگ کرنے والے وکلاء کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ذمہ دار وکیل لیاقت جاوید اور اس کے3وکیل بیٹوں کا لائسنس معطل کردیا ہے۔

اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت چاروں وکیل باپ بیٹوں کو وکالت کی پریکٹس سے بھی روک دیا گیا، سیکریٹری پنجاب بار کونسل نے لائسنس معطلی کا مراسلہ جاری کردیا۔

پنجاب بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی13اپریل کو معاملے کی مزید سماعت کرے گی، یاد رہے کہ فیصل آباد کی ضلع کچہری میں3اپریل کو ہونے والے جھگڑے پر ملزمان نے وکیل محمد حسین پر تشدد اور فائرنگ کی تھی، تھانہ کوتوالی میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

The post فیصل آباد : فائرنگ کرنے والے وکلاء کیخلاف پنجاب بار کونسل کی سخت کارروائی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2G5P6VK
via IFTTT

No comments:

Post a Comment