فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Saturday, April 6, 2019

احتساب عدالت کا نیب کو پولیس کی مدد سےگھرمیں داخل ہو کر حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے کاحکم

لاہور : احتساب عدالت نے نیب کو پولیس کی مددسےگھرمیں داخل ہو کر حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے کاحکم دے دیا اور کہا غیرضروری طاقت کے استعمال سے اجتناب کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق حمزہ شہبازکی گرفتاری کیلئے نیب نے احتساب عدالت سے رجوع کیا ، جس پر احتساب عدالت نے حمزہ شہباز کے وارنٹ پرمن وعن عمل کاحکم
دیتے ہوئے کہا ملزم کی گرفتاری پولیس کی مددسےگھرمیں داخل ہوکرکی جائے اور غیرضروری طاقت کے استعمال سے اجتناب کیاجائے۔

عدالت کا کہنا ہے کہ حمزہ شہبازکی عدم گرفتاری سےمتعلق کوئی حکم موجودنہیں۔

خیال رہے حمزہ شہبازکی گرفتاری کےوارنٹ چیئرمین نیب نے جاری کیے ہیں، نیب حکام نےاحتساب عدالت سےگھرداخل ہونےکی اجازت مانگی تھی۔

یاد رہے حمزہ شہبازکی گرفتاری کیلئے نیب تین گھنٹے سے ان کی رہائش گاہ کے باہر موجود ہے اور انھیں گھرمیں داخل نہیں ہونےدیاجارہا، پولیس نےگھرکا محاصرہ کرلیا،رینجرزبھی ماڈل ٹاؤن پہنچ گئی۔

مزید پڑھیں : نیب ٹیم حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے شہبازشریف کی رہائش گاہ پہنچ گئی

پولیس کی مزید نفری،فائر بریگیڈاورایمبولینس بھی طلب کرلی گئی ہے ، ڈپٹی ڈائریکٹرنیب کا کہنا ہے کہ وارنٹ موجودہیں آج گرفتاری کے بغیرنہیں جائیں گے۔

کارکنان کی جانب سے رہائش گاہ کے سامنے احتجاج جاری ہے اور دھرنا دے دیا ہے، کارکنان نے پولیس اہلکاروں کو دھکے دیئے اور دھمکیاں دیں، کارکنان کا کہنا ہے کسی صورت نیب کو حمزہ شہبازکوگرفتار نہیں کرنےدیں گے۔

The post احتساب عدالت کا نیب کو پولیس کی مدد سےگھرمیں داخل ہو کر حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے کاحکم appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2G3POTo
via IFTTT

No comments:

Post a Comment