فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Tuesday, April 9, 2019

پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک اختلاف کشمیر ہے، عمران خان

وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کا پاک بھارت کشیدگی سے متعلق کہنا ہے کہ بھارت پھر حملہ کرتا تو پاکستان کے پاس جواب کے سوا چارہ نہیں تھا لیکن جوہری ہمسائے مذاکرات سے اختلافات ختم کرسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ جموں کشمیر میں مسلمانوں پر جائیداد کی خریداری پر پابندی انتخابی حربہ ہوسکتا ہے، برسوں پہلے مسلمان بھارت خوش تھے، اب صورتحال خراب ہے۔

ان خیالات کا اظہار عمران خان نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک اختلاف کشمیر ہے، جوہری ہمسائے مذاکرات سے ہی اختلافات ختم کرسکتے ہیں۔

بھارت پھر حملہ کرتا تو پاکستان کے پاس جواب کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا

عمران خان وزیر اعظم پاکستان

وزیر اعظم نے بھارتی ہم منصب کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر حل کرنا ہوگا، مسئلہ کشمیر کو ایسے ہی سلگتے نہیں چھوڑ سکتے، مقبوضہ کشمیر میں جو کچھ ہورہا ہے وہ وہاں کے لوگوں کا رد عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت ہمیں الزام دیتا ہے ہم اسے الزام دیں گے تو کشیدگی بڑھے گی، کشمیر ایک سیاسی جد وجہد ہے اس کا عسکری حل نہیں ہے، پاکستان کے لیے پڑوسیوں کے ساتھ امن ضروری ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم جیش محمد سمیت ایسی تنظیموں کو غیر مسلح کررہے ہیں، یہ جنگو گردہوں کو غیر مسلح کرنے کی پہلی سنجیدہ کوشش ہے، ہم نے ان کے مدارس کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے آسیہ بی بی متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ دیکھیں گے آسیہ بی بی جلد پاکستان چھوڑ دیں گی، آسیہ بی بی کا جانا ہفتوں کی بات ہے، اس حوالے سے تھوڑی پیچیدگی پائی جاتی ہے لیکن اس بارے میں میڈیا سے بات نہیں کرسکتا یقین دلاتا ہوں آسیہ بی بی محفوظ ہیں۔

The post پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک اختلاف کشمیر ہے، عمران خان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2IoBiHj
via IFTTT

No comments:

Post a Comment