فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Wednesday, April 24, 2019

پی ٹی آئی کے ساتھ مسلم لیگ ق کا کوئی اختلاف نہیں ہے، پرویزالٰہی

Pervaiz Elahi

لاہور: پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ طارق بشیرچیمہ نے بہاولپور صوبے کا ذکرکیا، ٹھیک کیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ کسی وزیرکولانا یا کابینہ میں ردوبدل وزیراعظم کا استحقاق ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری جوبھی ملاقاتیں ہوتی ہیں وہ وزیراعلیٰ پنجاب کی مضبوطی کے لیے ہے، چوہدری شجاعت کا بھی بیان آچکا ہے کہ ہم عثمان بزدارکے ساتھ کھڑے ہیں۔

پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ جمہوریت کا حسن ہے، پارٹی کے اندربھی اختلافات ہوجاتے ہیں، مسلم لیگ ن سے کوئی رابطہ نہیں اورنہ ہی تعلق ہے۔

انہوں نے کہا کہ مونس الٰہی کوملاقات کی ضرورت نہیں ہے، کسی سے معافی یا ملاقات کی ہمیں کوئی ضرورت نہیں ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مسلم لیگ ق کا کوئی اختلاف نہیں ہے، طارق بشیرچیمہ نے بہاولپورصوبے کا ذکرکیا، ٹھیک کیا، صوبے بنے توبنتے چلے جائیں گے، پہلے طے کرلیں کتنےصوبے بنانے ہیں۔

عمران خان اور وزیراعلیٰ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں: چوہدری پرویزالٰہی

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں.

The post پی ٹی آئی کے ساتھ مسلم لیگ ق کا کوئی اختلاف نہیں ہے، پرویزالٰہی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2UA9ZfL
via IFTTT

No comments:

Post a Comment