فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Saturday, April 6, 2019

غوطہ خور جوڑا سمندر کے بیچوں بیچ شادی کے بندھن میں بندھ گیا

ہر انسان اپنی شادی کے موقع کو یادگار بنانا چاہتا ہے، لوگ اس کے لیے طرح طرح کے جتن کرتے ہیں اور کچھ سرپھرے اسے منفرد بنانے کے لیے انوکھے طریقے اپناتے ہیں۔

ایسے ہی ایک آسٹریلوی جوڑے نے بھی سمندر کے بیچوں بیچ ایجاب و قبول کر کے اپنی شادی کو دنیا کی یادگار شادیوں میں سے ایک بنا دیا۔

غوطہ خوری کے شوقین جوڑے نے عروسی لباس میں سینکڑوں فٹ سمندر کی گہرائی میں چھلانگ لگائی اور پادری کی موجودگی میں ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنا کر زندگی بھر ساتھ نبھانے کا وعدہ کیا۔

اس موقع پر ان کے ساتھ غوطہ خوری کے ٹرینرز بھی موجود تھے تاکہ کسی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جاسکے۔

The post غوطہ خور جوڑا سمندر کے بیچوں بیچ شادی کے بندھن میں بندھ گیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2VqMZRx
via IFTTT

No comments:

Post a Comment