فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Sunday, April 7, 2019

چوری اور نقصان زدہ علاقوں میں‌ ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، وفاقی وزیر عمر ایوب

لاہور: وفاقی وزیر پانی و بجلی عمر ایوب نے کہا ہے کہ بجلی چوری اور نقصانات زدہ علاقوں میں ہی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت ملک بھر میں موسمِ گرما کا آغاز ہوتے ہی بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع ہوگئی جس کے باعث عوام پریشان ہیں۔

ذرائع کے مطابق بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگیا، اسی باعث مختلف علاقوں میں چار سے پانچ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

وفاقی وزیر پانی و بجلی عمر ایوب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر آگاہ کیا کہ بجلی کی گزشتہ روزپیداوار 17100 میگاواٹ جبکہ طلب 14840 میگاواٹ تھی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ملک کے کسی بھی علاقے میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہورہی البتہ چوری ونقصانات والےعلاقوں میں لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، سسٹم میں کوئی شارٹ فال نہیں کیونکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ زیروہے۔

یاد رہے کہ موسمِ گرما کا آغاز ہوتے ہی ملک بھر میں بجلی کی طلب بڑھ جاتی ہے کیونکہ سورج کی گرمی سے محفوظ رہنے کے لیے صارفین گھروں اے سی اور دیگر ٹھنڈے رکھنے والے برقی آلات استعمال کرتے ہیں۔

The post چوری اور نقصان زدہ علاقوں میں‌ ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، وفاقی وزیر عمر ایوب appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2WSqyoS
via IFTTT

No comments:

Post a Comment