کولمبو : سری لنکا کے مسلمانوں نے ایسٹردھماکوں میں ملوث خودکش بمباروں کی لاشیں وصول کرنے سے انکار کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے مرکزی مذہبی جماعت کے رہنماﺅں نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ ان خودکش حملہ آوروں کے لاشوں کی مساجد میں تدفین کی بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلام میں دہشتگردی کی کوئی جگہ نہیں ہے، سری لنکا کی تاریخ میں مسلمانوں نے اس طرح کبھی تشدد کا راستہ نہیں اپنایا۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ ایک الگ بیان میں وزیر برائے مذہبی امور ہاشم عبدالحلیم نے مسلمانوں کو جمعہ کے موقع پر اکٹھے ہونے سے گریز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ گھر پر ہی عبادت کریں کیونکہ دہشتگردوں کی جانب سے مذہبی اجتماع کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔
انہوں نے دہشتگردی کے متاثرین سے اظہار یکہجتی کرتے ہوئے کہا کہ یہ معصوم لوگوں پر جنہوں نے عبرتناک حملہ کیا، وہ ہم میں سے نہیں ہیں۔
یاد رہے اس سے قبل سری لنکا کے ڈپٹی وزیر دفاع رووان وجے وردان نے بتایا تھا کہ ایسٹر کے دن ہونے والے دھماکوں کے ماسٹر مائنڈ اور شدت پسند گروپ کے لیڈر نے خودکشی کرلی ہے۔
امریکی حکام کا کہنا تھاکہ سری لنکا میں مزید حملوں کی بھی منصوبہ بندی کی جارہی ہے، اسی وارننگ کے پیش نظر امریکہ، اسرائیل، برطانیہ سمیت کئی ممالک نے اپنے شہریوں کو سری لنکا کا سفر کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
سری لنکا میں ہونے والے دھماکوں میں 39 غیر ملکی بھی شامل تھے۔ امریکہ کی قانون نافذ کرنے والی ایجنسی کے مطابق ایف بی آئی دھماکوں کی تحقیقات میں سری لنکن حکام کی مدد کررہی ہے۔
سری لنکا حملے: خود کش حملہ آور کا برطانیہ و آسٹریلیا میں تعلیم حاصل کرنے کا انکشاف
خیال رہے کہ سری لنکن پولیس ذرایع نے بھی کہا ہے کہ حملہ آوروں میں سے دو کا تعلق کولمبو کے ایک دولت مند تاجر کے گھرانے سے تھا، ان دو بھائیوں نے دو الگ ہوٹلوں پر حملے کیے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: انٹرپول کا سری لنکا میں دھماکوں کی تحقیقات کیلئے ماہرین بھیجنے کا اعلان
سری لنکا کے وزیر اعظم نے حملوں سے متعلق مؤقف ظاہر کیا ہے کہ ایسے حملے بیرونی مدد کے بغیر ممکن نہیں ہیں، داعش نے حملوں کی ذمہ داری قبول کی لیکن شواہد نہیں دیے۔
سری لنکن صدر نے ملک کی سیکورٹی کی مکمل تعمیر نو کا عندیہ بھی دیا ہے، دفاعی فورسز کے سربراہان تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ سری لنکا میں تین روز کا سوگ منایا جا رہا ہے، ایسٹر کے موقع پر ہونے والے سری لنکا دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 359 ہو گئی ہے۔
The post سری لنکن علماء کا ایسٹر دھماکوں کے حملہ آوروں کی لاشیں وصول کرنے سے انکار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2IWCOkk
via IFTTT
No comments:
Post a Comment