
ساو پاولو : برازیل میں کیٹ واک کے دوران ماڈل ٹیلس سوآریز ریمپ پر گر کر ہلاک ہوگئی ، 26 سالہ ماڈل کی موت کی وجہ سامنے نہیں آسکی، ماڈل کی موت پر کیٹ واک کے منتظمین کا اظہار افسوس کیا۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے برازیل میں ساو پاولو میں ہونے والے فیشن ویک کے آخری روز مشہور ڈیزائنر کاوالیرا کے ملبوسات کی نمائش اوکسا شو کے دوران ریمپ پر اعتماد سے کیٹ واک کرتے ہوئے 26 سالہ ماڈل ٹیلس سوآریز اچانک گر کر بے ہوش ہوگئے۔
برازیل سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ ماڈل ٹیلس سوآریز کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی موت تصدیق کردی گئی۔
کیٹ واک کے منتظم نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ماڈل کی موت تصدیق کی ہے تاہم ماڈل کی موت کی وجہ نہیں بتائی گئی۔
اوسکا شو کے منتظمین نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں ماڈل کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
ماڈل نے ایم جی ٹی ماڈلنگ ایجنسی کے توسط سے فیشن ویک کے لیے معاہدہ کیا تھا۔ تاحال ماڈل کی ہلاکت پر قانونی چارہ جوئی نہیں کی گئی ہے۔
The post برازیل میں کیٹ واک کے دوران ماڈل ریمپ پر گر کر ہلاک appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2DEMlZO
via IFTTT
No comments:
Post a Comment