فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Thursday, April 25, 2019

پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیاں حاصل کیں: سیکریٹری دفاع کا ماسکو کانفرنس سے خطاب

راولپنڈی: سیکریٹری دفاع لیفٹننٹ جنرل (ر) اکرام الحق نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف کثیرالجہتی حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کام یابیاں حاصل کیں۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں منعقدہ ماسکو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری دفاع نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان نے کثیر الجہتی حکمت عملی اپنائی اور کام یابیاں حاصل کیں۔

ماسکو کانفرنس کا موضوع ’جدید دنیا میں سلامتی، علاقائی عالمی عوامل اور جہتیں‘ تھا، کانفرنس سے خطاب میں سیکریٹری دفاع کا کہنا تھا کہ عالمی اور علاقائی افق پر تیز تر تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ مجموعی اقتصادیات کے گہرے اثرات مرتب ہو رہے ہیں، دنیا عالمگیریت سے علاقائیت کی جانب منتقل ہو رہی ہے، دوسری طرف دنیا کو تجارتی اور ہائبرڈ جنگوں اور خلا میں فوجی کشمکش کا سامنا ہے، دہشت گردی بڑا چیلنج ہے، جس کی وجہ سے سائبر اور بحری سلامتی کو خطرات درپیش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  وزیرا عظم عمران خان کاافغانستان کے اندرونی تنازعات میں فریق نہ بننےکااعلان

سیکریٹری دفاع کا کہنا تھا کہ خطے میں اقتصادی تعاون اور سی پیک کے طرز پر روابط نا گزیر ہو چکے ہیں، چائنا پاکستان اکانومک کوریڈور جیسے منصوبے خطوں کے لیے اقتصادی فوائد کا منبع ہیں۔

دریں اثنا، سیکریٹری دفاع اکرام الحق نے روسی افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف سے بھی ملاقات کی، ترجمان وزارت دفاع کے مطابق سیکریٹری دفاع نے ان کے ساتھ دفاعی تعاون میں وسعت پر گفتگو کی۔

The post پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیاں حاصل کیں: سیکریٹری دفاع کا ماسکو کانفرنس سے خطاب appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2vrvDsh
via IFTTT

No comments:

Post a Comment