فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Wednesday, April 24, 2019

وزیراعظم عمران خان آج چار روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج دورہ چین پر روانہ ہوں گے، وزیراعظم بیلٹ اینڈروڈ فورم کی افتتاحی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے جبکہ چینی صدر سےون آن ون ملاقات اٹھائیس اپریل کوہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج چار روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے، دورہ چین میں اہم تبدیلیاں اور نیا شیڈول ترتیب دے دیا گیا ہے ، وزیراعظم 25 سے 29 اپریل تک چین کا دورہ کریں گے، مشیر خزانہ ، وزیر ریلوے، وزیرآبی منصوبہ بندی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے جبکہ علی زیدی، رزاق داؤد، خسروبختیار، زلفی بخاری بھی وفد میں شامل ہیں۔

وزیراعظم آج دوپہرخصوصی طیارےسے بیجنگ کےلئےروانہ ہوں گے، عمران خان بیلٹ اینڈروڈفورم کی افتتاحی تقریب میں نمائندگی کریں گے، چینی صدر شی جن پنگ تقریب سےمرکزی خطاب کریں گے، فورم کےدوسرےسیشن سےوزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے، ۔فورم میں چالیس ممالک کے رہنما اور سو سے زائد ملکوں ‘ بین الاقوامی اداروں اور کارپوریٹ سیکٹر کے وفود شرکت کریں گے۔

وزیراعظم کی آفیشل ملاقاتوں کاسلسلہ26اپریل سےشروع ہوگا، عمران خان کی ورلڈبینک سی ای اوکرسٹالیناجارجیوا اور آئی ایم ایف ایم ڈی کرسٹینالوگارڈسےبھی اہم ملاقات طے ہیں، آئی ایم ایف ایم ڈی سے ملاقات26 اپریل کو شام 5 بجے شیڈول ہیں۔

وزیراعظم کےاعزاز میں پاک چین فرینڈ شپ ایسوسی ایشن ظہرانہ دےگی جبکہ چینی صدر شرکاکےاعزاز میں اعشائیہ دیں گے،گالہ پرفارمنسزبھی ہوں گی ، بیلاروس کےصدر اور ایتھوپیئن ہم منصب سے سائیڈ لائین ملاقات بھی ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان 27 اپریل کوعالمی کانفرنس سینٹرپہنچیں گے، جہاں چینی صدر ان کا استقبال کریں گے، عمران خان “ترقی کےنئےذرائع”کےموضوع پرخصوصی خطاب کریں گے، وزیراعظم یواین ترقیاتی ایجنڈابرائے2030 کے سیشن میں بھی شریک ہوں گے۔

وزیراعظم 27 اپریل کوچین کی نائب صدر وانگ کیشان سے ملاقات کریں گے جبکہ چینی صدرشی جن پنگ سےون آن ون ملاقات28اپریل کوہوگی، ملاقات میں مختلف معاہدوں پر دستخط بھی ہوں گے۔

وزیراعظم کی ہواوے کمپنی کے سی ای او سےملاقات شیڈول میں شامل ہیں ، جبکہ پاک چین ٹریڈ انویسٹمنٹ فورم وزیراعظم کےاعزازمیں ظہرانہ دے گا، عمران خان کار بنانے والی نجی کمپنی کے ہیڈ کوارٹرز کا بھی دورہ کریں گے۔

وزیراعظم چین میں عالمی نمائش میں پاکستانی اسٹال کا دورہ کریں گے ، وہ چینی صدر،دیگرعالمی رہنماؤں کےہمراہ چینی اسٹال کادورہ کریں گے، عمران خان،عالمی رہنماؤں کوخصوصی ڈاکیومنٹری دکھائی جائےگیْ

عمران خان چائنہ گارڈن میں شجر کاری مہم میں حصہ لیں گے اور چین کی ثقافتی نمائش 2019 میں بھی شریک ہوں گے۔ بعد ازاں 28 اپریل کو رات 11 بجے وطن واپسی کے لئے روانہ ہوں گے۔

یاد رہے یہ وزیراعظم کا چین کا دوسرا دورہ ہوگا۔انہوں نے اس سے قبل گزشتہ سال نومبر میں چین کا دورہ کیاتھا۔

خیال رہے عمران خان کے بیجنگ کے دورے کی ایک اہم خصوصیت پاکستان اور چین کے درمیان آزاد وتجارت کے معاہدے کے دوسرے مرحلے پر دستخط ہونا بھی ہے، چین کے ساتھ تجارت کے فروغ کے دوران پاکستانی صنعتوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے معاہدے میں خصوصی اقدامات پر بھی غورکیاجارہا ہے، دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کومزید بڑھانے کیلئے دورے کے دوران کئی دیگر معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر بھی دستخط کیے جائیںگے

The post وزیراعظم عمران خان آج چار روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2GAFP72
via IFTTT

No comments:

Post a Comment