فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Sunday, April 28, 2019

ایک سال انتظامی معاملات میں ضائع ہوا، حکومت اگلے چار سال عوام کی خدمت کرے گی، چوہدری سرور

لاہور: گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا ایک سال انتظامی معاملات میں ضائع ہوا، حکومت اگلے چار عوام کی خدمت کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آنے جانے کی باتیں میرے لیے معنی نہیں رکھتیں، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تبدیلی وزیراعظم عمران خان کا اختیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ کستان ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، پورے پنجاب کو پینے کا صاف پانی مہیا کریں گے، سابقہ دور کے بھاری سود اتارنے کے لیے پی ٹی آئی کو قرض لینا پڑ رہا ہے۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ اگر اپوزیشن یہ سمجھتی ہے کہ نیب حدود سے تجاوز کررہا ہے تو حکومت پارلیمنٹ میں بات کرنے کے لیے تیار ہے۔

مزید پڑھیں: کسی سیاسی مخالف کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کی جائے گی، چوہدری سرور

چوہدری سرورکا کہنا تھا کہ کسی اپوزیشن جماعت سے ہماری کوئی ذاتی لڑائی نہیں ہے ہم ملک اور قوم کے مفادات کی بات کررہے ہیں، عوامی مفادات کے تحفظ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ آج جب احتساب کے ادارے ان کرپٹ سیاست دانوں سے کرپشن کا حساب مانگتے ہیں تو وہ شور مچانا شروع کردیتے ہیں لیکن اپوزیشن کو یہ پتہ ہونا چاہئے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف نے 20 سالوں سے زائد کرپشن کے خلاف جدوجہد کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے صحت اور تعلیم کے شعبے میں مثالی اقدامات کررہی ہے۔

The post ایک سال انتظامی معاملات میں ضائع ہوا، حکومت اگلے چار سال عوام کی خدمت کرے گی، چوہدری سرور appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2UZUAKU
via IFTTT

No comments:

Post a Comment