فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Tuesday, April 23, 2019

سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی / اسلام آباد: عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی ڈالر قیمت میں 06 ڈالر کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں بھی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں 06 ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی جس کے بعد سونے کی قیمت 1278 سے کم ہو کر1272 فی اونس تک پہنچ گئیں۔ جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ ہوئی۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد بھاؤ 68ہزار 800 روپے جبکہ دس گرام 772 روپے کم ہوکر 58ہزار 984 روپے تک پہنچا۔ کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کے صرافہ بازاروں میں سونے کی لین دین نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔

مزید پڑھیں: فی تولہ سونا ملکی تاریخ کی بلند سطح 72 ہزار 200 روپے پر پہنچ گیا

یاد رہے کہ دس روز قبل بلین مارکیٹ میں 03 ڈالر اضافے کے بعد قیمت فی اونس 1291 تک پہنچ گئیں تھیں، گزشتہ دس روز میں ٹریڈنگ کے دوران قیمتیں کم ہوئیں اور مجموعی طور پر 19 ڈالر کم ہوئے۔

پاکستان کے صرافہ بازاروں میں 13 اپریل کو سونے کی فی تولہ قیمت 50 روپے اضافے کے بعد 71ہزار 50 جبکہ 10 گرام 43 روپے بڑھ کر 60 ہزار 913 تک پہنچی تھیں۔ جیولیرز ایسوسی ایشن کے مطابق دس روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمتوں میں 2250 روپے کمی ہوئی۔

The post سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2KWaJMy
via IFTTT

No comments:

Post a Comment