فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Thursday, April 25, 2019

وقت سے پہلے بالوں کو سفید کرنے والی وجوہات

بال سفید ہونا بڑھتی ہوئی عمر کا حصہ ہے لیکن بعض افراد کے بال وقت سے پہلے ہی سفید ہونے لگتے ہیں جس کی وجہ سے وہ پریشانی کا شکار ہوجاتے ہیں۔

دراصل ہمارے طرز زندگی میں کچھ ایسے معمولات شامل ہوتے ہیں جو صحت کو نقصان پہنچانے کے ساتھ بالوں کو بھی سفید کردیتے ہیں۔ آئیں آج جانتے ہیں بالوں کو قبل از وقت سفید کرنے والی وجوہات کیا ہیں؟

فضائی آلودگی

آپ کے لیے یہ بات باعث حیرت ہوگی کہ فضائی آلودگی آپ کے بالوں کو سفید کرسکتی ہے۔ فضا میں موجود زہریلے اجزا بالوں کو رنگ دینے والے عنصر میلانین کو نقصان پہنچاتے ہیں جس کے باعث بال سفید ہونے لگتے ہیں۔

ذہنی تناؤ

اسٹریس، ڈپریشن اور ذہنی تناؤ بالوں کو سفید کرنے والی سب سے عام وجہ ہے۔ ذہنی تناؤ کا سب سے پہلا اثر بالوں کی سفیدی کی صورت میں دکھائی دیتا ہے۔

سگریٹ نوشی

سگریٹ نوشی بھی بال سفید کرنے کا اہم سبب ہے، اگر آپ سگریٹ نہیں پیتے لیکن سگریٹ کے دھوئیں میں وقت گزارتے ہیں تب بھی آپ کے بال سفید ہوسکتے ہیں۔

ہارمونز کی تبدیلیاں

جسم میں ہارمونل تبدیلیوں کے ساتھ بالوں کی رنگت میں بھی فرق آجاتا ہے۔ یہ عمل عموماً 30 سال کی عمر کے بعد انجام پاتا ہے۔

غیر متوازن غذا

غیر متوازن اور ناقص غذائیں بھی آپ کو وقت سے پہلے بوڑھا بنا سکتی ہیں۔ آپ کی غذا میں وٹامن بی 12 کی عدم موجودگی آپ کے بالوں کو روکھا، بے جان اور سفید بنا سکتی ہے۔

قوت مدافعت کو کمزور بنانے والی بیماریاں

ایسی بیماریاں جن سے آپ کی قوت مدافعت کمزور ہو بھی آپ کے بالوں کو سفید کرسکتی ہیں۔ ان بیماریوں میں نزلہ اور سائنس سرفہرست ہیں۔

والدین کے بال جلد سفید ہونا

اگر آپ کی والدہ یا والد کے بال جلدی سفید ہوگئے تھے تو اس بات کا قوی امکان ہے کہ آپ کے بال بھی عمر سے پہلے سفید ہوجائیں گے۔

The post وقت سے پہلے بالوں کو سفید کرنے والی وجوہات appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2UIIGQh
via IFTTT

No comments:

Post a Comment