فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Wednesday, April 24, 2019

میرے کچھ فیصلےمان لیےجاتےتو پنجاب میں دوتہائی اکثریت ہوتی، گورنرپنجاب

لاہور : گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے میرےکچھ فیصلےمان لیےجاتےتویقین سےکہتاہوں پنجاب میں دوتہائی اکثریت ہوتی، جمہوریت پریقین رکھتاہوں اسی لیےفیصلوں کی قربانی دی۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے پر یس کانفرنس کرتے ہوئے کہا لندن میں کامیاب کاروبارکیا، ایساوقت بھی آیاجب میرے پاس دوراستےتھے، ایک راستہ تھاکہ امیرآدمی بنوں دوسراسیاست میں حصہ لوں، لیکن میں نے سیاست کاراستہ چنااورہاؤس آف لارڈکی طرف چل پڑا۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا یورپی ممالک میں مسلمانوں کی نمائندگی نہیں تھی،1997میں برطانیہ کی پارلیمنٹ کاپہلامسلمان ممبر ہونے کا اعزاز ہے، برطانیہ کی پارلیمنٹ میں قرآن پاک پرحلف اٹھانےکااعزازحاصل ہے، برطانوی ممبرپارلیمنٹ منتخب ہونےکےبعدمقبوضہ کشمیر اور فلسطین اورعراق جنگ کےخلاف کیلئےآوازاٹھائی۔

چوہدری محمد سرور نے کہا جہاں بھی گیامیرادل پاکستان کےعوام کیساتھ دھڑکتاتھا، کاروباراورسیاست کےبعدمیں نےصحت اورتعلیم کے میدان میں قدم رکھا، پاکستان میں غریب لوگوں کےلیےاسپتال اوراسکول بنائے۔

ان کا کہنا تھا گورنر بنا اور کہا تھا لوگوں کودینےکیلئےآیاہوں لینےکیلئےنہیں، اس وقت پینےکےصاف پانی کیلئےمہم شروع کی، میری فاؤنڈیشن 15لاکھ میں فلٹریشن لگارہی تھی اور اس وقت کی حکومت ڈیڑھ لاکھ میں فلٹریشن پلانٹ لگارہی تھی۔

گورنر پنجاب نے کہا عوام کیلئےپیسےجمع کرتاتھاتوکسی کواعتراض نہیں تھا، اب پیسےجمع کرتاہوں توتنقیدہوتی ہے، میڈیاکی تنقیدکومثبت لیتاہوں،انتھک محنت سےجی ایس پی پلس کیلئےکوشش کی،ایجوکیشن کانفرنس کرائی جس میں بڑی شخصیات آئیں۔

چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا جس مقصدکیلئےپاکستان آیااس میں کامیابی نہ ملی تواستعفیٰ دیا، مستعفی ہونےکےبعدپی ٹی آئی کےتبدیلی کےنعرےکیساتھ چل پڑا۔

انھوں نے کہا میرےکچھ فیصلےمان لیےجاتےتویقین سےکہتاہوں پنجاب میں بھی اکثریت ہوتی، جولوگ مجھےجانتےہیں انہیں پتہ ہےکبھی عہدوں کےپیچھےنہیں گیا۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا مجھےگورنربناناپارٹی کافیصلہ تھا، میں سینیٹ ممبرتھااورانجوائےکررہاتھا،پنجاب آب پاک اتھارٹی بل پردستخط کردیئےہیں ،پینےکاصاف پانی پاکستان میں بہت بڑامسئلہ ہے, ایک سال ضائع ہوگیا،میرےپاس4سال باقی ہیں، ایک سال میں 2کروڑلوگوں کوصاف پانی دیناتھا۔

چوہدری سرور نے کہا جمہوریت پریقین رکھتاہوں اسی لیےفیصلوں کی قربانی دی،عمران خان ٹورازم پرخصوصی توجہ دےرہےہیں، مذہبی ٹورازم کیلئےتمام مذاہب کےلوگوں کوپاکستان لائیں گے ، میراٹاسک ہےآئندہ سال2ملین مذہبی ٹورازم پاکستان لاؤں گا۔

ان کا کہنا تھا امریکاجانےکے4مقصدتھے، مجھےامریکامیں پاکستانی کمیونٹی سےملناتھا، پاکستانی کمیونٹی سےمل کرانہیں ملک میں سرمایہ کاری کی دعوت دیناہے، پاکستانی کمیونٹی کوموٹیویٹ کرناہےکہ امریکی سیاست میں کام کریں۔

The post میرے کچھ فیصلےمان لیےجاتےتو پنجاب میں دوتہائی اکثریت ہوتی، گورنرپنجاب appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2GsEOOq
via IFTTT

No comments:

Post a Comment