اسلام آباد: پاکستان اور چین نے سی پیک پر تنقید کو مسترد کرتے ہوئے سی پیک کے خلاف چلائی جانے والی مہم کا مل کر مقابلہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بیجنگ میں پاک چین تعاون پر مشترکہ ورکنگ گروپ کا افتتاحی اجلاس ہوا، پاکستان کی نمائندگی سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کی جبکہ چین کی نمائندگی نائب وزیر خارجہ کانگ زوان یو نے کی۔
فریقین نے سی پیک کے مختلف منصوبوں کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا، فریقین نے سی پیک منصوبوں کی رفتار برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
مشترکہ ورکنگ گروپ اجلاس میں مختلف منصوبوں سے متعلق تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا، عالمی تعاون پر مشترکہ ورکنگ گروپ کا آئندہ اجلاس اسلام آباد میں ہوگا۔
چینی سفیر کا فیصل آباد چیمبر آف کامرس میں صنعتکاروں سے خطاب
دوسری جانب چینی سفیر یاؤ جنگ نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس میں صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان 28 اپریل کو چین میں بی ٹو بی فورم کا اہتمام کررہی ہے۔
چینی سفیر نے کہا کہ پاکستانی برآمدات کو زیرو ریٹ پر 95 فیصد چینی مارکیٹوں تک رسائی ملے گی، معاہدے کے بعد سی پیک کا نیا چہرہ دنیا کے سامنے آئے گا، معاہدے کے تحت پاکستان چین کی برآمد ات کو 68 فیصد تک رسائی دے گا۔
انہوں نے کہا کہ چین پاکستان سے چاول، چینی اور دھاگا برآمد کرے گا، فری ٹریڈ ایگریمنٹ کے دوسرے مرحلے پر دستخط اپریل کے آخری ہفتے میں ہوں گے۔
The post پاک چین دوستی، سی پیک پر تنقید مسترد، دونوں ممالک کا مل کر مقابلہ کرنے پر اتفاق appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2UKDRKz
via IFTTT
No comments:
Post a Comment