فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Wednesday, April 10, 2019

ہوا کا کم دباؤ، محکمہ موسمیات نے مختلف شہروں میں ہلکی بارش کی نوید سنادی

اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں ہلکی بارش کی نویدسنادی، کراچی میں بھی ہلکی بارش کاامکان ہے،بارش کا سلسلہ 3روزتک جاری رہ سکتاہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بارش کا ایک سسٹم اتوارکوایران سےبلوچستان میں داخل ہوگا، سسٹم کےسبب سکھر،لاڑکانہ اوربلوچستان میں بارش کا امکان ہے، کراچی میں بھی ہلکی بارش کاامکان ہے۔

ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات کے مطابق بارش کاسسٹم14اپریل سے16اپریل تک موجودرہے، بارش کاسلسلہ 3روزتک جاری رہ سکتا ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کراچی سمیت سندھ بھرمیں شدید گرمی رہے گی تاہم کوئٹہ، ژوب، سکھر، لاڑکانہ، ڈی جی خان، ملتان، سرگودھا، راولپنڈی ڈویژن، ڈی آئی خان، کشمیراوراس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پرگرد آلودہوائیں اورآندھی کےعلاوہ گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ روزسب سے زیادہ درجہ حرارت دادو اورنوابشاہ میں چوالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

جمعرات سے آنے والے ایک ہفتے تک ملک کے مختلف علاقوں میں شدید آندھیاں کہیں تیزبارش توکہیں ژالہ باری کا امکان

خیال رہے جمعرات سےملک بھرمیں لوکل ڈولپمینٹ ایکٹوٹی شروع ہورہی ہے اورمغربی سسٹم ملک میں داخل ہونے اورانڈیا کے علاقےراجستھان میں پری مون سون ایکٹیوٹی اور درجہ حرارت بڑھنےسے شدید موسمی حالات پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

پاکستان بھرمیں خصوصاً پنجاب، خیبرپختونخوا اوربلوچستان سمیت سندھ بھرمیں شدید قسم کی آندھیاں، کہیں شدید بارشیں، کہیں شدید گرج چمک تو کہیں ژالہ باری ہونے سے نقصانات کا اندیشہ ہے۔

جمعرات سے آنے والے ایک ہفتے تک ملک کے مختلف علاقوں کے ساتھ سندھ بھرمیں بھی شدید آندھیاں کہیں تیزبارش توکہیں ژالہ باری کا امکان ہے، جس میں سکھر، لاڑکانہ، شھید بینظیرآباد، میرپورخاص، حیدرآباد اورکراچی ڈویژن شامل ہیں۔

ان ڈویژن میں کہیں بھی کسی بھی وقت لوکل ڈولپمینٹ رین ایکٹوٹی بن سکتی ہے اوربارشوں کے ساتھ ساتھ شدید قسم کے طوفان اورگرج چمک اور کہیں کہیں ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے، تھرپارکرمیں بھی بارشوں کے امکانات رہیں گے۔

توقع ہے کہ یہ موسمی حالات ایک ہفتے تک رہ سکتے ہیں۔

The post ہوا کا کم دباؤ، محکمہ موسمیات نے مختلف شہروں میں ہلکی بارش کی نوید سنادی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2P1HYwg
via IFTTT

No comments:

Post a Comment