
کراچی: خلیج بنگال میں ہوا کا کم دباؤ سمندری طوفان کی شکل اختیار کر گیا ہے، محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بحیرۂ عرب میں ہوا کا کم دباؤ بنا تو کراچی براہِ راست متاثر ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال میں ہوا کا دباؤ کم ہو گیا ہے جس کے باعث سمندر میں طوفان بن گیا ہے، تاہم کراچی میں ہیٹ ویو کا اس طوفان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ سمندری طوفان بھارتی شہر چنائے کے قریب پہنچ کر شمال مشرق کی طرف جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ طوفان بھارت کی ساحلی پٹی پر تیز بارش کی صورت میں اثر انداز ہوگا، یہ طوفان پاکستان سے بہت دور ہے اور اس کے اثرات نہ ہونے کے برابر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی والے ہوشیار! ہیٹ ویو آنے کو ہے
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ بحیرۂ عرب میں ہوا کا کم دباؤ بنا تو کراچی براہ راست متاثر ہوگا، جب کہ مئی اور جون میں مزید ہیٹ ویو کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز محکمہ موسمیات نے خبردار کیا تھا کہ صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ایک بار پھر سورج قہر برسانے کو ہے، محکمے کا کہنا تھا کہ یکم تا 3 مئی کراچی میں ہیٹ ویو ہونے کا امکان ہے، اس دوران درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔
The post کراچی میں ہیٹ ویو کا خلیج بنگال میں طوفان سے کوئی تعلق نہیں: محکمہ موسمیات appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2IMkUBw
via IFTTT
No comments:
Post a Comment