لاہور: ورلڈ کپ 2019 کی تیاریوں کے سلسلے میں قومی سلیکشن کمیٹی نے فٹنس ٹیسٹ کے لیے مزید کھلاڑیوں کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی نے فٹنس ٹیسٹ کے لیے مزید کھلاڑیوں کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وہاب ریاض، عمراکمل، احمد شہزاد اور افتخار احمد کی فٹنس کو بھی جانچا جائے گا۔
قومی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس پندرہ، سولہ اور سترہ اپریل کو لاہور میں ہوگا، ابتدائی طور پر اٹھارہ رکنی اسکواڈ کو انگلینڈ بھجوانے کی منظوری دی جائے گی۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے 18 کھلاڑیوں کی ابتدائی فہرست تیار کرلی، اسکواڈ میں اوپننگ اور پیس بیٹری سمیت پہلی اور دوسری پوزیشن پر کھیلنے کے لیے چند پلیئرز دوڑ میں شامل ہیں۔
اس حوالے سے فیصلے میںہیڈ کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد کی مشاورت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔
پاکستان ون ڈے کپ کے ٹاپ پرفارمرز کے ناموں پر بھی غور کیا جائے گا، ایک دو مزید کھلاڑیوں کو فٹنس ٹیسٹ کے لیے بھی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں مدعو کیا جا سکتا ہے۔
The post عالمی کپ کی تیاریاں، فٹنس ٹیسٹ کے لیے مزید کھلاڑیوں کو طلب کر لیا گیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2D8vn5O
via IFTTT
No comments:
Post a Comment