
mکراچی: رمبل ان پاکستان ریسلنگ ایونٹ کا ٹائٹل امریکا کے سیمی گوویرا نے اپنے نام کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں منعقدہ رمبل ان پاکستان ریسلنگ ایونٹ میں پاکستانی ریسلر راجہ نوید اعزاز کے دفاع میں ناکام رہے اور امریکی ریسلر سیمی گوویرا نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
رمبل ان پاکستان ایونٹ میں پاکستان سمیت مختلف ممال کے ریسلر نے حصہ لیا جن میں امریکا، میکسیکو، روس ودیگر شامل تھے۔
واضح رہے کہ رمبل ان پاکستان ریسلنگ ایونٹ کا انعقاد کراچی کے ڈریم ورلڈ ریزوٹ میں پرو ریسلنگ فیڈریشن پاکستان کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں پہلی مرتبہ رمبل ریسلنگ کا دنگل سجے گا
پرو ریسلنگ فیڈریشن کے ترجمان کامران مغل کا کہنا تھا کہ رمبل ریسلنگ ایونٹ کے کامیاب انعقاد سے پاکستان میں مزید ایونٹس کا انعقاد بھی کیا جائے گا اور مزید انٹرنیشنل ریسلرز پاکستان آئیں گے۔
ریسلنگ ایونٹ کو دیکھنے کے لیے شہر قائد میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی اور رمبل ان پاکستان ایونٹ کو انجوائے کیا، شہریوں کا کہنا تھا کہ اس طرح کے ایونٹ شہر میں منعقد ہونا چاہئے۔
ریسلنگ ایونٹ کا فائنل جیتنے والے امریکی ریسلر سیمی گوویرا کو ٹائٹل کے ساتھ 10 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی گئی۔
The post رمبل ان پاکستان ریسلنگ ایونٹ امریکا کے سیمی گوویرا نے جیت لیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2GRFyyc
via IFTTT
No comments:
Post a Comment