فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Saturday, April 27, 2019

گورنراور وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات : وفاق اور صوبے کے تعلقات بہتر کرنے پر اتفاق

گورنر سندھ عمران اسماعیل

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عوام کے وسیع ترمفاد میں باہمی رابطوں کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل سے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے ملاقات کی، اس موقع پر رہنما پیپلزپارٹی سعیدغنی، مرتضیٰ وہاب، مکیش کمارچاؤلہ وزیراعلیٰ کے ہمراہ کے موجود تھے۔

ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق  عمران اسماعیل سے  مراد علی شاہ  کی ملاقات میں وفاق اور سندھ میں ورکنگ ریلیشن بہتر بنانے سمیت دیگر امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

دونوں شخصیات نے عوام کے وسیع ترمفاد میں باہمی رابطوں کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے عوام کی بہتری کیلئے وفاق اور سندھ میں ریلیشن شپ مزید بہتر کرنے پر اتفاق کیا، ملاقات میں رہنما پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی، حلیم عادل شیخ بھی موجود تھے۔

The post گورنراور وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات : وفاق اور صوبے کے تعلقات بہتر کرنے پر اتفاق appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2GCqfIi
via IFTTT

No comments:

Post a Comment