فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Sunday, April 7, 2019

ریاست مدینہ کاقیام آسان نہیں مگر اس میں وقت لگے گا، ڈاکٹر قبلہ ایاز

اسلام آباد : اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین قبلہ ایاز نے کہا ریاست مدینہ کاقیام آسان نہیں مگر اس میں وقت لگے گا، حکومت ٹاسک فورس بنائے تو اسلامی نظریاتی کونسل بھی کردار ادا کرے گی اور ریاست مدینہ کیلئے نتیجہ اخذکرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین قبلہ ایاز نے کہا ریاست مدینہ کا مقصد ہےفلاحی مملکت کا اعادہ ہے، ریاست مدینہ پر ہماری تجاویز اصولی ہوں گی، حکومت کو ریاست مدینہ کیلئے ٹاسک فورس کی تجویزدی ہے۔

،قبلہ ایاز کا کہنا تھا کہ ہمارا عدالتی نظام مہنگا ہونےسے انصاف کاحصول مشکل ہے، ریاست مدینہ میں عدالتی نظام میں انصاف سستا ہوناچاہیے اور بنیادی تعلیم بھی ہر شہری کا حق ہے اور بےروزگاری کے بڑھتے ہوئے رجحان کاخاتمہ ضروری ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین نے کہا ریاست مدینہ پر ٹاسک فورس ہرشعبے کیلئے کام کرسکتی ہے، پولیس،عدالتی نظام ریاست مدینہ کےتقاضوں سےہم آہنگ نہیں، تعلیمی نظام بھی ریاست مدینہ کے مطابق نہیں ہے، ہمارے یہاں امیر اور غریب کےلئے تعلیم کانظام مختلف ہے۔

ان کا کہنا تھا ریاست مدینہ کاقیام آسان نہیں مگر اس میں وقت لگے گا، حکومت ٹاسک فورس بنائے تو اسلامی نظریاتی کونسل بھی کردار ادا کرے گی اور ریاست مدینہ کیلئے نتیجہ اخذکرسکیں گے، سفارشات میں ثقافتی ،معاشرتی اوردینی معاملات کا خیال رکھاجائے گا۔

یاد رہے جنوری میں اسلامی نظریاتی کونسل نے جدید دور میں ریاست مدینہ کے قیام کے حوالے سے عملی اقدامات کیلیے حکومت سے ٹاسک فورس تشکیل دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں : وزیر اعظم سے علمائے کرام کی ملاقات، اقتصادی ترقی کے لیے حکومتی کوششوں کی حمایت

اسلامی نظریاتی کونسل نے ملک کو ’’ریاست مدینہ‘‘ بنانے کے متعلق سفارشات تیار کیں تھیں ، جس میں سب سے پہلے سودی نظام کے خاتمے کی متفقہ تجویز دیدی گئی، نظام حکومت اور نظام عدل کو اسلامی بنیادوں پراستوار کرنے کی تجویز دی تھی۔

اس سے قبل زیر مذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا تھا حکومت اسلامی نظریاتی کونسل سے بھرپور رہنمائی لینے کی خواہشمند ہے، کونسل کی قابل عمل سفارشات پر فی الفور عمل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے مدینہ ریاست کے فلسفے پر اسلامی نظریاتی کونسل سفارشات پیش کرے گی، مذہبی امور، قانون انصاف، داخلہ، تعلیم اور پارلیمانی امور کی وزارتیں مسلسل اسلامی نظریاتی کونسل سے رہنمائی لیتی رہیں گی۔

واضح رہے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا لوگوں سے عہد کیا ہے پاکستان کو مدینہ کی ریاست بناؤں گا۔

The post ریاست مدینہ کاقیام آسان نہیں مگر اس میں وقت لگے گا، ڈاکٹر قبلہ ایاز appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2U86XPO
via IFTTT

No comments:

Post a Comment