فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Thursday, April 25, 2019

چینی کی قیمت میں بلا جوازاضافہ برداشت نہیں کیا جائے گا، عثمان بزدار

Usman Buzdar

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عوام کو زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہماری حکومت کا ایجنڈا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ چینی کی قیمت میں بلا جوازاضافہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت چینی کی قیمت میں استحکام کے لیے ہرممکن اقدام کرے گی، عوام کوزیادہ ریلیف فراہم کرنا ہماری حکومت کا ایجنڈا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مجھےصوبے کے عوام کا مفاد بے حد عزیزہے، کسی کو من مانی نہیں کرنے دیں گے۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ  چینی کی قیمت میں بلاجوازاضافہ روکنے کے لیے ہرآپشن استعمال ہوگا، متعلقہ محکمے چینی کے نرخوں میں استحکام کے لیے اقدامات کریں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ کسی کی پرواہ نہیں،عوام کوریلیف دینے کے لیے ہراقدام کیا جائے گا۔

The post چینی کی قیمت میں بلا جوازاضافہ برداشت نہیں کیا جائے گا، عثمان بزدار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2UBQgwl
via IFTTT

No comments:

Post a Comment