فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Wednesday, April 10, 2019

پاکستان ہمیشہ میرے دل میں رہے گا، جرمن سفیر مارٹن کوبلر پاکستان سے روانہ

اسلام آباد: جرمن سفیر مارٹن کوبلر پاکستان سے روانہ ہوگئے، اپنے الوداعی پیغام میں انھوں نے کہا خوبصورت پاکستان کےعوام کا شکریہ، پاکستان میں دوبارہ سیرکےلیےآنے میں خوشی ہوگی، پاکستان ہمیشہ میرے دل میں رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق جرمن سفیر مارٹن کوبلر مدت ملازمت مکمل کر کے پاکستان سے روانہ ہوگئے، مارٹن کوبلرپروازکیو آر633 سےبراستہ دوحہ جرمنی روانہ ہوئے، جرمن سفیر کا جاتے جاتے بھی پاکستان سے محبت کا اظہار کیا اور اسلام آبادایئرپورٹ پر سیلفیاں بھی بنوائیں۔

پاکستان میں جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے روانگی سے اسلام اباد ائیرپورٹ سے الوداعی ٹوئٹ میں کہا دو سال پاکستان میں رہا، خوبصورت پاکستان کے عوام  کا شکریہ، پاکستان میں دوبارہ سیرکےلیےآنے میں خوشی ہوگی، پاکستان ہمیشہ میرے دل میں رہے گا۔

یاد رہے مارٹن کوبلر نے دس اگست دوہزار سترہ کو بطور سفیرپاکستان میں پیشہ وارانہ ذمہ داریاں سنبھالیں اور پاکستان کے رنگ میں رنگ گئے، مارٹن کوبلر نے پاکستانی کھانوں سے لیکر ثقافت، سیاحت اور اردو زبان کو خوب فروغ دیا، کبھی چنچی رکشہ چلایا تو کبھی سائیکل لیکن ان کی پسندیدہ سواری محبوبہ فوکسی تھی۔

مزید پڑھیں : مارٹن کوبلر، آپ ہمیں بہت یاد آئیں گے، دل رو رہا ہے

مارٹن کوبلر ٹرک آرٹ سے سجی تحفے میں ملنے والی ویسپا بھی ساتھ لے کر گئے جبکہ پاکستان میں جلیبی، قلفی، پائے سے لے کر بریانی تک کے مارٹن نے خوب  چٹخارے لیے، انھوں نے پاکستان پوسٹ کے ذریعے خاندان کو پیسے بھی بھیجے اور یہاں سے فرنیچر کی خریداری بھی کی۔

صدر مملکت عارف علوی نے جرمن سفارت کار کے لیے الوداعی تقریب کا اہتمام کیا اور ملاقات کر کے اُن کی خدمات کو بھی سراہا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر صارفین نے مارٹن کوبلر کی واپسی پر افسوس کا اظہار کیا اور انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین بھی پیش کیا۔

خیال رہے مارٹن کوبلر سفارت کاری کے شعبے میں منجھی ہوئی شخصیت مانے جاتے ہیں انہوں نے کئی ممالک میں بطور سفارت کار امور انجام دیے اور وہ اقوام متحدہ کے خصوصی مشنز کے لیے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

The post پاکستان ہمیشہ میرے دل میں رہے گا، جرمن سفیر مارٹن کوبلر پاکستان سے روانہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2Gbm72F
via IFTTT

No comments:

Post a Comment