اسلام آباد: مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان قربتیں بڑھنے لگیں، قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف نے پی پی چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی بلاول بھٹو کو اپنا چیمبر استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی جانب سے بلاول کو چیمبر دینے کی درخواست دائر کی گئی تھی جسے اسپیکر نے مسترد کردیا تھا، جس کے بعد پی پی نے مسلم لیگ ن کی قیادت سے رابطہ کیا۔
قائد حزبِ اختلاف نے پی پی قیادت کی درخواست پر بلاول بھٹو کو قومی اسمبلی میں موجود اپنا چیمبر استعمال کرنے کی اجازت دی جہاں بیٹھ کر اب وہ سیاسی معاملات دیکھیں گے۔
مزید پڑھیں: مشکلیں پڑیں تو قربتیں بڑھیں، زرداری کا نواز شریف کے لیے خصوصی پیغام
یہ پہلی بار ہوا ہے کہ قائد حزبِ اختلاف نے دوسری کسی سیاسی جماعت کے رکن یا چیئرمین کو اپنا چیمبر استعمال کرنے کی اجازت دی ہو۔ یاد رہے کہ اپوزیشن لیڈر کو قومی اسمبلی میں دفتری امور کے لیے ایک کمرہ دیا جاتا ہے جہاں عموماً اپوزیشن جماعتوں کی بیٹھک اور حکمتِ عملی طے کی جاتی ہے۔
دوسری جانب قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف ایک روز قبل لندن روانہ ہوئے جہاں وہ 10 سے 12 روز قیام کریں گے، ذرائع کے مطابق قائد حزبِ اختلاف پوتی کی طبیعت ناسازی کے باعث برطانیہ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن لیڈر شہباز شریف لندن روانہ
روانگی سے قبل شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ اللہ نے میرے چھوٹے بیٹے کو فرزند اور بڑے کو شادی کے 20 سال بعد بیٹی سے نوازا، پوتی کاپیدائش کے ایک ہفتے بعد لندن میں دل کا بڑا آپریشن ہوا، میں ای سی ایل میں نام ہونے کی وجہ سے پوتے پوتی کو نہیں دیکھ سکا تھا۔
The post پی پی اور مسلم لیگ ن میں قربتیں، شہباز شریف کا چیمبر بلاول استعمال کریں گے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2UtT1UY
via IFTTT
No comments:
Post a Comment