فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Monday, April 8, 2019

امریکی سینٹ کام کمانڈر کی دہشت گردوں کے خلاف حالیہ کاروائیوں پر پاکستانی کر دار کی تعریف

اسلام آباد : امریکی سینٹ کام کمانڈر جنرل میکینزی نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردوں کے خلاف حالیہ کاروائیوں پر پاکستانی کر دار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ماضی میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قربانیاں قابل تحسین ہیں ،خطے میں قیام کےلئے پرعزم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی سفارتخانے نے امریکی سینٹ کام کمانڈر جنرل میکینزی کے دورہ پاکستان کااعلامیہ جاری کر دیا ہے، جس میں کہاگیا ہے کہ جنرل میکینزی نے پاکستان کا دو روزہ دورہ مکمل کر لیا، امریکی سینٹرل کمانڈ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد جنرل میکینزی کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔

اعلامیہ میں کہاگیاکہ جنرل میکینزی نے پاکستان کی اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں،جنرل میکینزی نے پاکستان کی سول سوسائٹی کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کیں۔

امریکی سفارتخانہ نے کہا کہ جنرل میکینزی نے وزیراعظم وزیر دفاع سیکرٹری خارجہ آرمی چیف چئیرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف ائیر چیف اور نیول چیف سے ملاقاتیں کیں، پاکستانی حکام سے ملاقاتوں میں جنرل میکینزی نے خطے میں قیام امن کے امریکی عزم کا اعادہ کیا۔

اعلامیہ کے مطابق جنرل میکینزی نے افغان امن عمل میں پاکستان کے سہولت کاری کے کردار پر بھی گفتگو کی اور ماضی میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قربانیوں کو بھی سراہا۔

امریکی سفارتخانہ کا کہنا تھا جنرل میکینزی نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشتگردوں کے خلاف حالیہ کاروائیوں پر بھی پاکستان کے کردار کو سراہا۔

The post امریکی سینٹ کام کمانڈر کی دہشت گردوں کے خلاف حالیہ کاروائیوں پر پاکستانی کر دار کی تعریف appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2UonoML
via IFTTT

No comments:

Post a Comment