فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Thursday, April 25, 2019

بلاول کو صاحبہ کہنے پر شیخ رشید کا زبردست جواب

اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے بلاول بھٹو کو مشورہ دیا ہے کہ صاحبہ کے بیان کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت نہیں ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے بلاول بھٹو کو صاحبہ پکارنے کو معمولی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’ہمارے یہاں ایسی زبان ہے جو صاحب کو صاحبہ کہتے ہیں، بیشتر لوگ مذکر اور مؤنث میں فرق نہیں کرتے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ شہبازشریف سے پاکستان میں چلا نہیں جاتا اور وہ لندن میں صاحب کو صاحبہ کہنے کے چسکے لے رہے ہیں، اگر وزیراعظم کا بیان سلپ آف ٹنگ نہیں بھی تھی تو اس میں کوئی بڑی بات نہیں ہے تاہم اگر کوئی فنی خرابی نہیں ہے تو معاملے پر ایسا ردعمل نہ دیں‘۔

مزید پڑھیں: صدارتی نظام رائج کرنےکی کوشش کی تووارن کررہاہوں یہ ملک ٹوٹےگا، بلاول بھٹو

یاد رہے کہ وانا میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے منہ سے ایک لفظ کی ادائیگی غلط ہوگئی تھی جس پر پیپلزپارٹی سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں نے احتجاج کیا اور ایوان میں آکر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب آج بلاول بھٹو نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’عمران خان کے ایسے بیان سے خواتین کی تضحیک ہوئی ہے، انہیں اپنے اس بیان پر معافی مانگنی پڑے گی‘۔ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے رہنما عمران خان کے سلپ آف ٹنگ پر ایک ساتھ کھڑے ہوگئے اور انہوں نے اس بیان کو حکومتی کارکردگی سے تشبیہ دیا۔

The post بلاول کو صاحبہ کہنے پر شیخ رشید کا زبردست جواب appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2IGuIgj
via IFTTT

No comments:

Post a Comment