فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Tuesday, April 23, 2019

پاکستانی، جاپانی وزرائے خارجہ ملاقات، مستحکم تعلقات کے لیے مختلف پہلوؤں پر غور

ٹوکیو: وزیر خارجہ پاکستان شاہ محمودقریشی نے ٹوکیو میں جاپانی ہم منصب سے ملاقات کی.

تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی کی جاپانی وزیر خارجہ تارو کونو سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات،امن و امان ،باہمی دلچسپی کےامور پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کے لئے مختلف پہلوؤں پر غور کیا.

شاہ محمود قریشی نے جاپانی ہم منصب کو خطے کی صورتحال سےآگاہ کیا، جاپانی وزیر خارجہ تاروکونو نے خطے میں قیام امن کے لئے  پاکستان کی کاوشوں کو  سراہا.

اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے دورہ جاپان کے لئے مدعو کرنے پر جاپانی ہم منصب کا شکر ادا کیا.

مزید پڑھیں: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جاپانی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

خیال رہے کہ آج ٹوکیو میں چیئرمین جاپان پاکستان بزنس کوآپریشن کمیٹی کی طرف سے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جاپانی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ حکومت امن و استحکام، تعمیر و ترقی اور عوامی بہبود کو پیش نظر رکھتے ہوئے اقتصادی ترقی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔

The post پاکستانی، جاپانی وزرائے خارجہ ملاقات، مستحکم تعلقات کے لیے مختلف پہلوؤں پر غور appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2W9S5BW
via IFTTT

No comments:

Post a Comment