فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Sunday, April 7, 2019

کشمور: پولیس کا دہشت گردوں سے مقابلہ، ایک دہشت گرد گرفتار

کشمور: صوبہ سندھ کے ضلع کشمور میں پولیس کا نواحی علاقے میں دہشت گردوں سے مقابلہ ہوا، جس میں پولیس نے ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے علاقے کشمور کے نواح میں کشمور پولیس کا دہشت گردوں کے ساتھ مقابلہ ہوا، جس میں پولیس نے ایک دہشت گرد کو پکڑ لیا۔

ایس ایس پی کشمور پولیس نے بتایا کہ مقابلے میں ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جب کہ 3 کلو بارودی مواد، 2 ہینڈ گرینیڈ اور 3 ڈیٹو نیٹر بھی برآمد کیے گئے۔

کشمور پولیس کے مطابق ملزم نے 2009 میں ڈیڑہ موڑ پر ایک ریموٹ کنٹرول بم دھماکا تھا، جس میں پاک فوج کے 5 جوان زخمی ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:  کالعدم تنظیموں کے خلاف ایکشن میں تمام اداروں، اپوزیشن کو آن بورڈ لیا: شہریار آفریدی

ایس ایس پی کشمور سید اسد رضا نے میڈیا کو بتایا کہ گرفتار کیا جانے والے دہشت گرد کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے ہے۔

خیال رہے کہ تین دن قبل وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا تھا کہ کالعدم تنظیموں کے خلاف ایکشن میں تمام اداروں اور اپوزیشن کو آن بورڈ لیا گیا ہے، انھوں نے کہا فرقہ واریت پھیلانے والے ملک دشمن ہیں۔

انھوں نے کہا حالیہ ایکشن کالعدم تنظیموں اور انفرادی شخصیات کے خلاف ہو رہا ہے، ان کے اثاثے منجمد کیے جا رہے ہیں، عالمی ذمہ داری کے تحت دہشت گردوں کی فنانسنگ بند کی جا رہی ہے، نیز یہ ایکشن نا قابل واپسی ہے۔

The post کشمور: پولیس کا دہشت گردوں سے مقابلہ، ایک دہشت گرد گرفتار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2D17aym
via IFTTT

No comments:

Post a Comment