فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Friday, April 26, 2019

کیا بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس فکسڈ تھی؟‌ ویڈیو دیکھ کر فیصلہ کریں

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قومی اسمبلی کے باہر ہونے والی پریس کانفرنس میں کچھ ایسی حرکات سامنے آئیں جس کی بنیاد پر کہا جاسکتا ہے کہ میڈیا بریفننگ پہلے سے پلان تھی۔

ایک روز قبل اسمبلی اجلاس کے بعد بلاول بھٹو زرداری میڈیا سے گفتگو ختم کی تو انہیں صحافیوں نے سوالات کرنے کے لیے گھیر لیا۔ چیئرمین کے ساتھ کھڑی پی پی کی خواتین رہنماؤں نے مخصوص چینل کے صحافی کی طرف بلاول کی توجہ مبذول کروائی۔

قبل ازیں ایک صحافی نے بلاول سے سوال کیا جس کا پی پی کے چیئرمین نے جواب نہیں دیا اور ساتھ ہی اُن کے پیچھے کھڑی خواتین اراکین اسمبلی نفیسہ شاہ، سینیٹر شیری رحمان اور ناز بلوچ اُن کی توجہ مخصوص صحافی کی طرف دلاتی رہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نفیسہ شاہ ، ناز بلوچ اور شیری رحمان ارشد کو اشاروں سے روک رہی ہیں اور یقین دہانی کروا رہی ہیں کہ اُن کے سوال کا جواب ضرور دیا جائے گا۔

تینوں خواتین رہنماؤں کے مسلسل نام دھرانے کے بعد بلاول نے خود رپورٹر کا نام پکارا اور پوچھا کہ یہاں ارشد کون ہے؟ ۔۔ چیئرمین کے پوچھنے پر صحافی نے اُن سے سوال کیا جس پر بلاول نے کچھ عجیب اور غیر اخلاقی جواب دیا۔ بلاول کے جواب پر پیچھے کھڑی تینوں اراکین اسمبلی مسکرائیں۔

ویڈیو سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس میں کیا جانے والا سوال فکسڈ تھا یعنی مخصوص چینل کے رپورٹر کو پہلے سے ہی تیار کیا گیا تھا کہ وہ اداروں سے مخالف سوال پوچھے جس کا جواب چیئرمین ضرور دیں گے۔

The post کیا بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس فکسڈ تھی؟‌ ویڈیو دیکھ کر فیصلہ کریں appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2XPBVyn
via IFTTT

No comments:

Post a Comment