فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Friday, April 5, 2019

نیب پہلے جرم ثابت کرے پھر گرفتار کرے، مرتضیٰ وہاب

کراچی: مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ نیب پہلے جرم ثابت کرے پھر گرفتار کرے، ایسی کارروائیوں سے نیب کے کردار پر شک جنم لیتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لیے نیب ٹیم کے چھاپہ مارنے پر مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیب پہلے جرم ثابت کرے پھر گرفتار کرے، جرم ثابت ہونے کے بعد گرفتاری پر اعتراض نہیں ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اطلاعات ہیں حمزہ شہباز کو کال اپ نوٹس نہیں ملا، امید ہے نیب قانون کے دائرے میں رہ کام کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ایم کیو ایم کے خلاف بات کیا کرتے تھے، اب ایم کیو ایم کے لیے تعریفی کلمات ادا کررہے ہیں، ان کی سیاست کا محور یوٹرن پر ہے۔

مزید پڑھیں: گرفتاری میں مزاحمت، نیب کی ٹیم حمزہ شہباز کو گرفتار کیے بغیر واپس روانہ

واضح رہے کہ نیب نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی گرفتاری کیلئے ماڈل ٹاؤن 96ایچ رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تھا، مزاحمت کے پیش نظرحمزہ شہبازکی گرفتاری نہیں ہوسکی اور ٹیم حمزہ شہباز شریف کی رہائش گاہ سےواپس روانہ ہوگئی تھی۔

نیب نےآمدن سےزائداثاثہ جات کیس میں حمزہ شہبازکوطلب کیاتھا اور دستاویزات مانگی تھی تاہم حمزہ شہباز نے تعاون نہیں کیا۔

یہ پڑھیں: محسوس ہوا جیسے ہم دہشت گرد ہیں، احتساب سے ڈرنے والے نہیں ، حمزہ شہباز

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ محسوس ہوا جیسے ہم دہشت گرد ہیں ، ہمیں نہ ڈرائیں،مقابلہ سیاسی میدان میں کریں، احتساب سے ڈرنے والے نہیں، مشرف کےاحتساب کو بھی بھگتا، آپ ایسی حرکتیں کرتے رہیں، ہم سرخرو ہوتے رہیں گے۔

The post نیب پہلے جرم ثابت کرے پھر گرفتار کرے، مرتضیٰ وہاب appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2FVWiT9
via IFTTT

No comments:

Post a Comment