اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے گزشتہ رات یاسین ملک کو خفیہ طور پر تہاڑ جیل منتقل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج یاسین ملک کو خفیہ مقامات پر منتقل کررہی ہے، تہاڑ جیل یاسین ملک کے لیے نئی جگہ نہیں ہے، انہیں ماضی میں بھی بدترین جسمانی و ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
مشعال ملک نے کہا کہ بھارتی فوج کشمیریوں کے حقوق دبانے میں اخلاقیات بھول چکی ہے، بھارت تحریک آزادی کو دہشت گردی قرار دینے کی کوشش کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی تحریک دہشت گردی نہیں ہے، ظلم و تشدد سے آزادی کی تحریکوں کو نہیں دبایا جاسکتا۔
واضح رہے کہ حریت رہنما یاسین ملک کو بھارتی فوج نے گزشتہ ماہ گرفتار کیا تھا جبکہ جھوٹے فنڈنگ کیس میں آج میر واعظ عمر فاروق سے بھی تفتیش کی جائے گی۔
وزیراعظم آزاد کشمیر کی یاسین ملک کی تہاڑ جیل منتقلی کی مذمت
دوسری جانب وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے حریت رہنما یاسین ملک کی تہاڑ جیل منتقلی کی مذمت کی ہے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کی سیاسی آزادی ختم کررکھی ہیں، میر واعظ عمر فاروق سے بھارتی خفیہ ادارے کی تفتیش قابل مذمت ہے، راجا فاروق حیدر نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو ختم نہیں کرسکتا۔
The post بھارتی فوج نے یاسین ملک کو خفیہ طور پر تہاڑ جیل منتقل کردیا، مشعال ملک appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2uW2xRJ
via IFTTT
No comments:
Post a Comment