فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Sunday, April 28, 2019

کراچی: ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے ایک اور بچی جاں بحق

کراچی: شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال میں ڈاکٹر کی مبینہ غلفت سے بچی زندگی کی بازی ہار گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے ایک اور بچی کی ہلاکت کا واقعہ پیش آیا، رکشہ ڈرائیور والد گزشتہ رات سانس میں تکلیف کی وجہ سے اپنی بچی کو گلشن اقبال کے علاقے میں نجی کلینک لے کر پہنچا جہاں ڈاکٹرز نے اُسے غلط انجکشن لگا دیا۔

والد نے دعویٰ کیا ہے کہ بچی کو جیسے ہی غلط انجکشن لگایا اُس نے موقع پر ہی دم توڑ دیا اور پھر ڈاکٹر وہاں سے فرار ہوگیا۔

بچی کے والد نے فوری طور پر اطلاع پولیس حکام کو دی جس کے بعد نفری گلشن اقبال 13 ڈی میں واقع کلینک پہنچی۔ پولیس حکام کے مطابق ڈاکٹر عدنان نامی جعلی ڈاکٹر کو ایم بی بی ایس کا مطلب نہیں معلوم اور وہ کلینک چلا رہا تھا۔

مزید پڑھیں: والد نشوہ کا کل شام تک مطالبات پورے نہ ہونے پر احتجاج کا اعلان

یہ بھی پڑھیں: عدالت نے نشوہ کیس کا فیصلہ سنا دیا

پولیس نے ساری رات چھاپے مار کر جعلی ڈاکٹر کو گرفتار کرنے کی کوشش کی مگر اس میں ناکامی کا سامنا رہا البتہ کچھ دیر قبل ڈاکٹر عدنان کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس اور اہل خانہ نے قانونی کارروائی کے  لیے بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا، ایم ایل او ڈاکٹر ذکیہ کے غیر حاضر ہونے کی وجہ سے مزید کاررائی کا آغاز نہ ہوسکا۔ نمائندہ اے آر وائی نذیر شاہ کے مطابق ایم ایل او نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ چھٹی پر ہیں اس لیے ڈیوٹی پر نہیں آئیں گی۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے ملیر کالا بورڈ کے نجی اسپتال میں بھی ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کے باعث 3 ماہ کے بچے کی ایک آنکھ ضائع ہوگئی جبکہ دوسری شدید متاثر ہے۔ والد کے مطابق ڈاکٹرز نے بچے کو ہائی ڈوز دوا دی جس نے ری ایکشن کیا۔

The post کراچی: ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے ایک اور بچی جاں بحق appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2WaqP6H
via IFTTT

No comments:

Post a Comment